یو اے ای کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلئے ویزہ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
یو اے ای کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلئے ویزہ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کیلئے ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کامران ٹیسوری کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے شہریوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔یو اے ای سفیر حماد عبید الزہبی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کا ویزہ دے گا، ویزہ سینٹر میں بہت عزت دیں گے اور بھرپور تعاون بھی کریں گے ۔
قبل ازیں گورنر سندھ متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر کا دورہ کیا اور یو اے ای کے سفیر نے سینٹر سے متعلق آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے ویزہ لینے والوں سے گفتگو کی جس کے دوران انہوں نے یو اے ای کی جانب سے قونصلیٹ میں دی جانے والی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استقبال ریڈ کارپیٹ پر کیا گیا جو ان کی محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایس آئی ایف سی منصوبہ میں بھرپور دلچسپی لے رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، مل کر کام کریں گے۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔