حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکہ ہندوؤں کی حفاظت کرے، مودی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بینکاک میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اور ڈھاکا کی جانب سے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم (مودی) نے زور دیا کہ ماحول کو خراب کرنے والی کسی بھی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مودی اور یونس کی ملاقات بینکاک میں بمسٹیک یا خلیج بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں تھائی لینڈ، میانمار، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان بھی شامل ہیں۔ بھارت حسینہ واجد کی حکومت کا سب سے بڑا بینی فشری تھا اور حسینہ واجد کا تختہ الٹنے سے سرحد پار تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان 40 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت کو واضح، نتیجہ خیز اور تعمیری قرار دیا گیا ہے۔بنگلہ دیش عبوری سربراہ محمد یونس نے نریندر مودی کو بتایا کہ بنگلہ دیش دونوں ممالک کے فائدے کے لیے تعلقات کو صحیح راستے پر لانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔بھارت نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوؤں کی حفاظت کرے۔بھارت الزام عائد کرتا رہا ہے کہ یونس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکا کا کہنا ہے کہ تشدد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور کاروباری تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان 4 ہزار کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ہرش پنت نے کہا کہ امید ہے کہ اس ملاقات سے کچھ تعلقات کی بحالی کا عمل شروع ہوگا، میرے خیال میں اس وقت تعلقات کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش

چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے 26 سے 29 مارچ تک بو آؤ فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے  چین کے صوبہ ہائی نان اور بیجنگ کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش  کے چیف ایڈوائزر بننے کے بعد  بیجنگ میں  یونس کا یہ پہلا دورہ تھا۔

چائنا  میڈیا گروپ  کے ساتھ  خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سال  بنگلہ دیش اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے اور  دونوں ممالک کے درمیان  افرادی و ثقافتی تبادلوں کا سال بھی ہے۔ اس وقت بنگلہ دیش چین تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جس کے ذریعے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر ملے گی۔

محمد یونس کا ماننا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرے گا اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دے گا اور ان اقدامات سے بنگلہ دیش کو دو مواقع میسر آئیں گے۔ سب سے پہلے چین کی صنعتی منتقلی ہے. اس سے بنگلہ دیش کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع   مل سکتے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام صنعتی منتقلی کے سلسلے میں چین سے ٹیکنالوجیز سیکھ سکتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ  بنگلہ دیش چین کی اعلی درجے کی صنعتوں اور  ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد کے لئے معاون صنعتوں کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔ معاون صنعتوں کی ترقی سے بنگلہ دیش کو  فائدہ پہنچےگا اور بڑی تعداد میں تکنیکی  افرادی قوت بھی پیدا ہو گی۔

محمد یونس نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ بنگلہ دیش کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور آزادانہ رسائی ہمیں چینی مارکیٹ میں داخل ہونے اور مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور بنگلہ دیش بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی ترقی نے پوری دنیا کی حوصلہ افزائی کی ہے اور چین نہ صرف ایک قابل اعتماد شراکت دار اور  دوست ہے بلکہ جدیدکاری کے حصول کے لئے تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لئے رول ماڈل بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 13 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت 
  • حسینہ گھر کی نہ گھاٹ کی
  • چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزربنگلہ دیش
  • چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش
  • ڈاکٹر یونس اور مودی ملاقات، حسینہ واجد کی حوالگی کا امکان کتنا ہے؟
  • پاک، بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 13 سال بعد بڑی پیش رفت
  • انقلاب کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے رہنماؤں کی پہلی ملاقات
  • بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی