حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے۔ عوامی فلاح کا یہ مشن اور پاکستان کی ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔
امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان نے موثر حکمت عملی تیار کرلیوزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا،
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کیا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت سے متعلق پاکستان کامؤقف واضح ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا بیان بھی آگیا
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی تو اس حکومت نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان بھی کردیا۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حق دو عوام کو تحریک آگے بڑھائیں گے۔