2025-03-10@03:13:55 GMT
تلاش کی گنتی: 2194
«والے شہری»:
(نئی خبر)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے غازیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج کے لیے مزید ساڑھے 24 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس مہینے کے آخر میں ایشیئن کرکٹ کونسل کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کا اجلاس چیمپیئنز ٹرافی کے بعد دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں باضابطہ طور پر کونسل کی سربراہی تبدیل کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے پوچھا جائے انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ قومی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر عمران خان آگ بگولا اس وقت اس کونسل کے سربراہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شامی سلوا ہے تاہم ان کے پاس یہ عہدہ عارضی طور پر موجود ہے۔ اس میٹنگ کے دوران آنے والے ایشیا کپ کے وینیوزکے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے...
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
ہر بچے کی شخصیت سازی میں اُس کے اسکول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے لیکن جدید دور کے بچے عمومی طور پر ماں کی گود والی درسگاہ سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی بچہ بڑے ہو کرکیسا انسان بنے گا، اس بات کا تعین دراصل اُس کے تعلیمی ادارے کا معیارکرتا ہے۔ معاشرے کو مہذب بنانا اور وہاں بسنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا ایک مکتب کا اولین فرض ہے لیکن پیسہ فرائض کو بھلانے کی طاقت باخوبی رکھتا ہے۔ تعلیم فراہم کرنا ایک مقدس فعل ہے مگر علم کی سودے بازی ہرگز قابلِ قبول عمل تصور نہیں کی جاسکتی ہے۔...
ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے فارم 45 اور فارم 47 کا بہت چرچا ہے، جہاں پارلیمنٹ میں اس کا ذکر ہوتا ہے وہیں سیاسی کارکنان کی جانب سے بھی ایک دوسرے کو ایسے القابات دیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سندھ کے وزیر توانائی سیّد ناصر شاہ نے بھی جوش خطابت میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو فارم 47 والا کہہ دیا۔ ٹنڈوجام میں خطاب کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہاکہ آج کل فارم 45 اور فارم 47 کی بہت باتیں کی جاتی ہیں، لیکن الحمداللہ پیپلزپارٹی کے جتنے ارکان اسمبلی...
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کے آغاز پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے قوم کے نام پیغامات آج عشا کی نماز کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ کل پہلی سحری ہوگی۔ لوگوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔ دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ہر طرف مساجد اور گھروں میں درود و سلام...
روم(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کو سال 2020 میں انسانی کھوپڑی کے اندر ایک سیاہ شیشہ نما مادہ ملا تھا جو 79 صدی عیسوی میں اٹلی کے قریب واقع ماؤنٹ ویسوویئس میں ہولناک آتش فشانی عمل کا نتیجہ تھا۔ اس خطرناک آتش فشانی کے میں پومپیائی، ہرکولینیئم، اوپلونٹس اور اسٹیبییائی جیسے چار اہم شہر تباہ ہوگئے تھے اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب سائنس دانوں نے پتہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں حرارت اتنی شدت کی تھی کہ اس سے انسانی دماغ شیشے میں بدل گئے جس کی تصدیق ایک لاش سے کی گئی ہے۔ آتش فشاں سے تباہ ہونے والے قصبے ہرکولینیم سے ایک نوجوان کی باقیات ملیں جو ایک بستر پر اوندھے منہ لیٹا تھا جو آتش...
بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین کے ایک نجومی، جس نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ اپنی 50 کی دہائی میں مر سکتا ہے، اپنی محبوبہ کے ہاتھوں اسی عمر میں ہی قتل ہو گیا۔ ”ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ“ کے مطابق نجومی کا نام ژو تھا، اور وہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں بطورنجومی کام کرتا تھا۔ آٹھ برس قبل 2017 میں اس کی موت پیرا کوٹ زہر کے سبب ہوئی، جو انتہائی زہریلا اور تیز اثر والا جڑی بوٹیوں کا زہر ہے، یہ زہر انسانی جسم میں جذب ہونے پر پھیپھڑوں، گردوں اور جگر کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ہوتا ہے۔ ژو کی محبوبہ، جس کا نام جنگ تھا، نے اس کی زندگی کا خاتمہ...
چترال میں ہنٹنگ سیزن کا آخری شکار، تقریباً 2 روپے کی بولی دینے والے روسی شکاری نے نان ایکسپورٹ ایبل مارخور مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار چترال کے گول نیشنل پارک میں روسی شکاری نے نان ایکسپورٹ ایبل کشمیری مارخور کا شکار کرلیا، جس کے ساتھ ہی چترال میں ہنتٹنگ سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ روسی شکار مارخود کے ساتھ شکار کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے کی بولی دینے والے روسی شکاری Alexey Kim نے آج دن 11 بجے چترال گول نیشنل پارک میں نان ایکسپورٹ ایبل کشمیری مارخور کا شکار کیا۔ شکار کیے جانے والے مارخور کے سینگوں کی لمبائی تقریباً 55انچ بتلائی جاتی ہے۔ اس حساب سے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ شہر قائد میں ڈمپرز کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک پلاٹ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟ انہوں نے کہاکہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی اور بلڈرز کی جانب سے اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کی جائےگی۔ میرے پاس اختیار ہوتا تو دیکھتا ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ ماہ صیام کے دوران...
ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔ ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منققولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیزکو90 دن کے لیے منجمد کر رہے ہیں، ارمغان نے اپنے اکاؤنٹس سے جن افراد کے ساتھ ڈیلنگ کی ہے، ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ارمغان کے منی...
نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی. مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، درالعلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر اسکینیرز نصب کئے گئے تھے.(جاری ہے) نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سونپے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے اس وقت یہ عہدہ عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم اجلاس کے بعد قیادت پاکستان کے حوالے کر دی جائے گی اجلاس میں بھارت میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا امکان ہے کہ پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد...
رمضان المبارک میں بارشوں کے حوالے سےپی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت ،واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی ، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نےراولپنڈی، جہلم ،اٹک ،چکوال، سرگودھا ،میانوالی ،خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ لاہور ،شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال، فیصل...
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری محکموں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار جاری کر دیے گئے۔ اس حوالے سے محکمۂ انتظامی امور خیبر پختون خوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق محکموں اور اداروں کے 5 روز کام والے ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ جمعے کے دن سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے دن تک ہوں گے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے، سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا نے سیشن کے آغاز میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا اُبھرتا ہوا مسئلہ ہے اور پاکستان بشمول آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے...
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جامعہ حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، گھناؤنے فعل میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کے حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، اس کا استحکام ہم سب کو بہت عزیز ہے۔ جمعہ کی نماز میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسجدوں، چرچز اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ہم قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے۔ پاکستان کیخلاف دشمنوں کی سازشیں...
گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے کیارا اور سدھارتھ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹارز اب ماں اور باپ بننے والے ہیں۔ جس کا اعلان انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ کیارا اور سدھارتھ نے بچے کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔ اس پوسٹ پر جوڑے کو چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔ A post common by KIARA (@kiaraaliaadvani) یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی گزشتہ برس 7 فروری کو ہوئی تھی اور اس ماہ ہی جوڑے نے شادی کی پہلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ مزید :
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔ "جنگ " نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 30 پیسے اور پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔ مزید :
پاکستان کنزیومر کنفیڈنس انڈیکس سروے (آئی پی ایس او ایس) نے پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دے دیا ہے۔ آئی پی ایس او ایس نے تازہ ترین سروے میں پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے ملک کی معاشی سمت کو درست قرار دیا ہے۔ آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق ملک کی اقتصادی سمت کے بارے میں عوام کے پرامید ہونے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک کی مجموعی سمت کے حوالے سے عوام کی پرامید رہنے کی شرح کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا پہلا سال: پلڈاٹ نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی سروے رپورٹ میں کہا...
اسلام آباد: آئی پی ایس او ایس (اپسوس) کے تازہ ترین کنزیومر کنفیڈنس سروے 2025 میں پاکستان کے حوالے سے مثبت معاشی اشاریے کے پیش نظر کی معاشی سمت کو درست قرار دے دی گیا ہے۔ اپسوس کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی اقتصادی سمت کے بارے میں عوام کے پرامید ہونے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک کی مجموعی سمت کے حوالے سے عوام کی پرامید رہنے کی شرح 2023 کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 31 فیصد عوام کا اعتماد ہے کہ ملک صحیح سمت پر گامزن ہے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراعتمادی کی یہ شرح اگست 2024 میں 11 فیصد...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردئیے گئے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے جاری کردہ اوقات کار کی تفصیلات یہ ہیں۔ 5 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک 6 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جمعہ کے روز: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک یہ اوقات کار سرکاری ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ وہ روزے کے دوران اپنے دفتری امور کے ساتھ ساتھ عبادات کو بھی آسانی سے ادا کر سکیں۔
آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا کیوں کہ انہوں نے افغانستان سے شکست کے سبب مقابلے سے باہر ہوجانے پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چمیپیئنز ٹرافی: افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کے کپتان مستعفی یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ جوز بٹلر نے جمعے کو انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔ یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326...
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ آج بھی واٹر ٹینکر سے 2 نوجوانوں کی زد میں آنے کی اطلاع ملی ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں نہیں دیکھی جارہیں، جس لاش کو ایدھی والے بیلچے سے اٹھا رہے ہیں اسکی حالت کیا ہوگی، سندھ میں وڈیروں نے ذاتی جیلیں بنا رکھی ہیں، سندھ کو رینجرز کے حوالے کر دیا جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ آفاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ماڈل کے ٹینکر تو اب کہیں نہیں چل رہے، گاڑیوں کی فٹنس پر جو قوانین خود بنائے ہیں، ان پر ہی عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا، انہیں انسانی جانیں بچانے کی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود...
آئی پی ایس او ایس کے تازہ ترین کنزیومر کنفیڈنس سروے 2025 ء نے پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دیدیا ۔ سروے کے مطابق ملک کی اقتصادی سمت کے بارے میں عوام کے پرامید ہونے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،ملک کی مجموعی سمت کے حوالے سے عوام کی پرامید رہنے کی شرح 2023ء کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں 31 فیصد عوام کااعتماد ہے کہ ملک صحیح سمت پر گامزن ہے، پراعتمادی کی یہ شرح اگست 2024ء میں 11 فیصد جبکہ ستمبر 2023ء میں سب سے کم 2 فیصد تھی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں معاشی...
حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو...
رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی شرح نمو میں پائیدار بہتری کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کاروباری شخصیات، صنعت کاروں اور حکومتی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور...
لاہور: شمالی چھاؤنی پولیس نے سات سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر اوپر والے پورشن پر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد محمد عدیل کی مدعیت میں ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایس پی کینٹ نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی محمد رومان اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔
پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں آگیا۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی پاکستان میں جمہوریت پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس میں 6 درجے تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اکانومسٹ کے مطابق پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ ممالک کی درجہ بندی انتخابی عمل، حکومت کے کام کرنے کے طریقے، سیاسی شرکت اور شہری آزادیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
توہین عدالت کے کیس میں بری ہونے والے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس عہدے سے ریٹائر ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)توہین عدالت کے کیس میں بری ہونے والے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس عہدے سے ریٹائر ہو گئے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس کو خیر باد کہا،چیف جسٹس نے نظر عباس کی سپریم کورٹ میں سالوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان نے بھی نظر عباس کی خدمات کو سراہا،چیف جسٹس اور رجسٹرار نے نذر عباس کو سووینئیر بھی پیش کیا۔
خود کش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں شہید نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے صاحبزادے تھے۔وہ 26 مئی 1968 کو اکوڑہ خٹک میں پیداہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔مولانا سمیع الحق کی 2018 میں شہادت کے بعد وہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم منتخب ہوئے، ان کے چچا مولانا انوار الحق دارالعلوم...
عرفان ملک : شہری ہوجائیں ہوشیار ، سوشل میڈیا پر فنگر پرنٹس فروخت کا انکشاف, ایف آئی کی پی ٹی اے کی درخواست پر کارروائی, فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والے گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز برآمد کر لی گئیں، شہریوں کے فنگر پرنٹس سوشل میڈیا پر بکنے لگے، چوری شدہ فنگر پرنٹس ڈیٹا سوشل میڈیا پر چند ہزار میں بکنے پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایف آئی اے نے پی ٹی اے کی درخواست پر فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔فنگر پرنٹس چوری کرنے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم دہشت گردی کی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کے حوالے سے رپورٹ...
ایتھنز: یونان کے قریب 2023 میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں یونانی حکام کی لاپروائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، جس میں 700 سے زائد تارکین وطن سوار تھے، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایک لیک شدہ آڈیو ریکارڈنگ نے انکشاف کیا ہے کہ یونانی ریسکیو حکام نے کشتی کے کپتان کو ہدایت دی تھی کہ وہ آنے والے جہاز کو بتائیں کہ سوار افراد یونان نہیں بلکہ اٹلی جانا چاہتے ہیں۔ یہ حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا، جس میں 350 پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ صرف 82 لاشیں برآمد کی جا سکیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، یہ حادثہ جدید...
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہو گی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے آج رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس ہوا، دوسری طرف سپارکو نے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےو الے 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی میتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے پارا چنار منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی مزید لاشیں اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ لائی گئی ہیں، جنہیں آج پشاور سے پارا چنار بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کردیا جائے گا۔ میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کو بڑا ریلیف مل گیا وزارت خارجہ کے مطابق 4 فروری کو لیبیا زاویہ میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں...
ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر غلط خبر دینے یا الزام عائد کرنے والے کو سخت سزا ہونا چاہیے۔ سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر کاروبار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فیک نیوز کے خاتمے میں میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا بریکنگ اور لال ڈبوں کے چکر میں خبر دیتا ہے یہ جانے بغیر کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ کوئی یوٹیوب پر غلط خبر دیتا ہے یا الزام لگاتا ہے تو اسے سخت سزا ہونا چاہیے۔ سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول ماں اور بچوں...
میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے والوں کی سازش عوام نے بے نقاب کر دی سندھ حکومت نے چوکیاںٹھیکے پر دے رکھی ہیں، ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے، گفتگو چیئر مین آفاق احمد اپنی رہائی کے تیسرے دن بھی قاتل ڈمپراور ٹینکرڈرائیور کے ہاتھوں کچلے جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اور دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈمپر سے جاں بحق ہونے والے سید مزمل، ولد منورحسین ، فیوچر موڑ پر قاتل ڈمپر کا شکار بننے والے محمد عاقل ولد محمد شفیق جبکہ ملینم شاپنگ مال پر جاں بحق ہونے والے جوڑے رہائشی جعفرطیار، سید کامران خورشیدی اور انکی زوجہ سید ہ مریم زہرہ کے گھر جاکے انکے اہل خانہ...

لیبیا کشتی حادثہ ‘ مزید 6متییں واپس پہنچ گئیں : 37زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ریاض پیرزادہ
اسلام آباد (این این آئی) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی...
اسلامی سال کے سب سے مبارک مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہ مقدس کی تیاری کرتے ہوئے ایک جانب جہاں لوگ عبادات شروع کر چکے ہیں وہیں ماہ مبارک کے دوران لذیذ پکوان دستر خوان کی زینت بنانے کے لیے اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بات کی جائے اگر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کے باسی بھی ماہ صیام کی تیاریوں میں مشغول ہیں تاہم عوام کا شکوہ ہے کہ ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ابرار احمد نے بتایا کہ...
پنجاب بھر کے فحاشی وعریانی اور ذومعنی فقرے بولنے والے فنکاروں کیخلاف شکنجہ کستے ہوئے تھیٹرز میں کی ای نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے 9 تھیٹرز سمیت صوبہ بھر کے تھیٹروں کی ای مانٹیرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مانٹیرنگ سینٹر لاہور میں پکار کا ہیڈآفس شادمان میں بنایا گیا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، فحاشی و عریانی اور ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب آرٹس کونسل ہیڈ آفس لاہور میں میڈیا بریفنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے کہا کہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھرایم کیوایم سے پہلے والے کراچی کی طرف بڑھ رہاہے، کراچی پر اختیار ٹیکس دینے والوں کا ہونا چاہئے، کچھ لوگ شہر پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، جب بشریٰ زیدی کاواقعہ ہواتواس وقت سیاسی معاملہ نہیں تھا، روزروزڈمپرلوگوں کوکچلیں گےتوعوام مشتعل ہوگی۔ یہ کوئی حادثات نہیں، اقدام قتل ہیں، واقعات کو حادثات کے طورپرنہیں قتل کے طور پر لینا چاہئے، تمام مذہب معاشروں میں لوکل پولیسنگ ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمے داری بڑی آسانی سے ڈالی جا سکتی ہے، کیوں کہ کراچی اور سندھ کے اندر ایک...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بتایا ہے کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی آکشن پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے سپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے،2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی حکام کا کہنا تھا کہ فائیو جی سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی...

پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی میں نیچے ،دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل، رپورٹ دیکھیں
پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 2024 میں چھ درجے نیچے گر گئی ہے اور اسے ”دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک“ میں شامل کیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ جمہوریت کے انڈیکس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں 165 آزاد ریاستوں اور 2 علاقوں میں جمہوریت کے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انڈیکس پانچ اہم شعبوں پر مبنی ہے، انتخابی عمل اور کثرتیت، حکومت کی کارکردگی، سیاسی شرکت، سیاسی ثقافت، اور شہری آزادیوں کا تحفظ۔ ہر ملک کو اس کے اسکور کے مطابق چار قسم کے نظاموں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی مکمل جمہوریت، عیب دار جمہوریت، ہائبرڈ نظام یا آمرانہ حکومت۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا۔ ایوان صدر میں نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا موجود تھے۔ وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11 وزرائے مملکت کی شمولیت ہوئی ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت...
دنیا بھر میں جمہوری نظام کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو 10 بدترین کارکردگی والے ممالک میں شمار کیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریسی انڈکس 2024 میں پاکستان 6 درجوں کی تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ۔ رپورٹ میں 165 خودمختار ممالک اور دو ریاستوں میں رائج جمہوری نظام حکومت کے پانچ شعبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی ذمہ داریوں، سیاسی شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ تنزلی دیکھی گئی لیکن جنوبی کوریا اور پاکستان میں بھی نمایاں پستی ظاہر ہے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس...
پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخباروں میں تشہیری مہم کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے تشہیری مہم کے فنڈز کی تفصیلات کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر اشتہار، ’جن اخبارات نے اشتہار چھاپا ان پر پیکا نہیں لگتا؟‘ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کےلیے اخباروں میں تشہیری مہم کی جارہی ہے جو سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔ عالیہ حمزہ کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز سیاسی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکا کی ٹرمپ حکومت نے امریکی غیر ملکی امداد میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یو ایس ایڈ کے 90 فیصد سے زائد معاہدے اور کل 60 ارب ڈالر کی امداد ختم کر دی گئی ہے امریکی جریدے کے مطابق ان کٹوتیوں کے نتیجے میں بیشتر ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبے ختم ہو جائیں گے.(جاری ہے) ٹرمپ انتظامیہ نے ان کٹوتیوں کو فضول اخراجات ختم کرنے اور امداد کو امریکی مفادات کے مطابق ڈھالنے کے اقدام کے طور پر پیش کیا ہے صدر ٹرمپ اور ایلون مسک نے غیر ملکی امداد کو ایک لبرل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے سختی سے نشانہ بنایا ہے اور اسے ٹیکس دہندگان...
ویب ڈیسک:آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں 2 روز قبل برفانی تودے کے نیچے دبے 3 نوجوانوں کو اب تک نہیں نکالا جا سکا۔ انچارچ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث 5 مارچ تک ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ برف باری کا سلسلہ تھمنے پر نوجوانوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا جا سکے گا۔ آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں گریس ویلی دودگئی میں برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے تھے۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا، وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے، جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جولائی تاجنوری کےدوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی۔واضح رہے کہ رمضان...

صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے سپریم کورٹ کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لئے جلد مقرر کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامی نوعیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔ مزید :
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
ویب ڈیسک:عوام کی سنی گئی،وفاقی حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا...
اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا، جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا ہونے والے درجنوں فلسطینی قیدی عمر قید اور طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، جو اپنے اہل خانہ سے دوبارہ...
اسرائیل نے 4شہریوں کی میتیں ملنے پر 456فلسطینی قیدی رہا کردیے ، 97مصر جلاوطن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا، جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا...
ریلویز پولیس راولپنڈی نے گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...
اسرائیلی جیلوں سے 642 فلسطینی قیدی رہا، مظالم کی دل دہلادینے والی داستانیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، جن میں سے 500 غزہ، درجنوں مغربی کنارے اور 97 مصر پہنچائے گئے۔رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو یورپی اسپتال غزہ میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جبکہ مغربی کنارے میں قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کئی قیدیوں نے زندگی بھر کی سزائیں بھگتنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی۔رام اللہ میں رہا ہونے والے فلسطینی قیدی یحییٰ شریدہ نے اسرائیلی جیلوں کو “زندہ قبریں” قرار دیا اور کہا: “ہمیں...
42 سالہ فلسطینی بلال یاسین نے رائٹرز کو بتایا کہ اس نے 20 سال اسرائیلی جیلوں میں گذارے۔ اس نے مزید کہا کہ اس عرصے میں اسے ظلم اور ناقص حالات کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسیران میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ طوفان الاحرار معاہدے کے پہلے مرحلے کے ساتویں دور میں آج جمعرات کی صبح 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ قیدیوں کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ساتویں کھیپ میں رہا کیے جانے والے قیدیوں میں عمر قید اور زیادہ سزاؤں والے 151 قیدی شامل ہیں۔ القدس اور مغربی کنارے کے 43 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ معاہدے کے تحت 97 قیدیوں کو جلا وطن کیا جائے گا۔ اس کھیپ میں 24...
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک...
اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن...
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل صارفین اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا.جون 2015سے 300یونٹ والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا،جبکہ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔ فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے ان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔پاور ڈویژن نے نیپرا کو دونوں صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے خط لکھ دیا۔ چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک
ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے آئندہ بجٹ پر تجاویز لے رہے ہیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویڑن کو منتقل کردیا گیا ہے۔پشاور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سہولتیں فراہم کرنا ہے، جتنی انسانی مداخلت کم ہوگی اتنی ہی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے، کوشش ہے کہ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے تمام اصلاحات آپ کے سامنے ہیں۔وزیر...
عبدل جبار ابڑو: شکارپور کے علاقے سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے باپ بیٹے کی تشدد بھری وڈیو وائرل۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شکارپور تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں، وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر...
پروپیگنڈا اس تھیوری کے تحت تخلیق ہوا تھا کہ اگر ایک ہی جھوٹ بہت سے لوگ بولیں اور بکثرت بولیں تو وہ سچ مان لیا جاتا ہے۔ تھیوری نے پریکٹیکل کا مرحلہ سر کرنا شروع کیا تو تھیوری درست ثابت ہوتی چلی گئی۔ مگر بات اتنی سادہ رہی نہیں جتنی تھیوری میں نظر آئی تھی۔ پروپیگنڈے کا ایک نتیجہ اور بھی نکلا جسے پہلے سے بھانپا نہ جاسکا تھا۔ اور یہ دوسرا نتیجہ ہی یورپ کے لیے فی الحال سزا بنا ہوا ہے۔ کوئی بھی نہ بھانپ پایا تھا کہ اگر جھوٹ ’بکثرت‘ سے بھی زیادہ بولا جائے تو خود بولنے والا اس پر یقین کر بیٹھتا ہے اور اسے سچ مان لیتا ہے۔ ہماری داخلی سیاست میں جناب عمران...
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق وزیر خزانہ ہیں، وہ بنیادی طور پر معیشت کے استاد اور محقق ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا مسلسل پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تحقیق میں مصروف رہے ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے گزشتہ دنوں شایع ہونے والے اپنے تحقیقی مقالوں میں معیشت کی بہتری کے دعوؤں کا پردہ فاش کیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ ملک میں غربت کا پیمانہ مسلسل وسیع ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت آبادی کا 44 فیصد حصہ خطِ غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور اس وقت یہ تعداد 100 ملین سے زیادہ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک کو درپیش معاشی بحران کی بناء پر خط غربت...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریونیو علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو کے خطرات کم کرنے کی حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اسٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ سویڈن اور نیوزی لینڈ کی اسموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے ریسرچ اینڈ...
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق بدھ کی رات چار ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی قیدیوں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کیے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ ابو عبیدہ کے مطابق بدھ کی رات چار ہلاک قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی قیدیوں کی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کی تنظیم مکتب اعلام الاسریٰ نے کہا ہے کہ آج رات اسرائیلی جیلوں سے رہا...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر یاد رکھے جانے کے لیے خود کو بھرپور موقع دیں گے۔ اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں ناقبلِ شکست 100 رنز کے بعد ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آگئے جبکہ 50 اوور فارمیٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔ تیز ترین 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی، دوسری پوزیشن کے لیے کمار سنگاکارا سے 149 رنز جبکہ پہلی پوزیشن کے لیے سچن ٹینڈولکر سے 4341 رنز پیچھے ہیں۔ آئی سی سی ریویو...
اسلام ٹائمز: پاراچنار پر جو تعلیمی حملے ہو رہے ہیں، طلباء کے ساتھ تعلیمی سطح پر امتحانات میں جو اجتماعی زیادتی کی جا رہی ہے، اس کا محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت جواب دینگے۔ ناظرین اس حوالے سے عجیب معلومات اس ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: استاد ایس این حسینی پاراچنار میں عوام کو ایک طرف شیعہ سنی فسادات کی شکل میں کچلا اور قتل کیا جا رہا ہے۔ جس میں علاقائی فسادات کو سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی، خوارج، مقامی دہشتگردوں نیز مقامی تنازعات کو بنیادی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر پاراچنار پر جو تعلیمی حملے ہو رہے ہیں، طلباء کے ساتھ تعلیمی سطح پر امتحانات میں جو اجتماعی زیادتی...
اسلام آباد: پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے ریلیف کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ...
پاور ڈویژن نے ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچانے اور بل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے نیپرا کو خط لکھ دیا ہے۔ پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔ پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں...