Daily Mumtaz:
2025-02-28@20:20:31 GMT

سرکاری دفاترمیں  رمضان المبارک کے اوقات کار جاری  

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

سرکاری دفاترمیں  رمضان المبارک کے اوقات کار جاری  

اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردئیے گئے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے جاری کردہ اوقات کار کی تفصیلات یہ ہیں۔
5 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک
6 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک
جمعہ کے روز: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک
یہ اوقات کار سرکاری ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ وہ روزے کے دوران اپنے دفتری امور کے ساتھ ساتھ عبادات کو بھی آسانی سے ادا کر سکیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوقات کار

پڑھیں:

سوئی سدرن گیس کمپنی کے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری

 

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیئے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان کے اوقات کار جاری
  • ماہ رمضان میں سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری
  • ماہ رمضان میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل
  • رمضان المبارک ؛ سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک میں اسکول وکالجز کے نئے اوقات کارجاری
  • رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری
  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری
  • سوئی سدرن گیس کمپنی کے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری