وزیراعظم شہباز شریف کی اکوڑہ خٹک دھماکے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم دہشت گردی کی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے، انہوںنے کہا کہ آیئے ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لئے مل کر ساتھ آگے بڑھیں، ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!.