ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا نے سیشن کے آغاز میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا اُبھرتا ہوا مسئلہ ہے اور پاکستان بشمول آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار سر فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ بین الاقوامی ادارے اس خطرے سے نمبرد آزما ہونے کے لیے کاوش کر رہے ہیں جس کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کو 1.

5 ڈگری سیلسیس سے نیچے رکھنا اور پائیدار ماحول دوست ترقی کے حصول کے لیے ممالک کی مالی اور تکنیکی معاونت کے اہداف شامل ہیں۔ اس تسلسل میں آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء سے نافذ العمل ہے اور اس کے تحت مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے اہداف کا تعین کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کے حوالہ سے موجودہ کیفیت کے جائزہ کے لیے محکمانہ ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے مزید برآں پاکستان نے 2021ء میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر نظرثانی کی ہے تاکہ اسے دور حاضر کے ماحولیاتی مسائل کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے حوالے سے کیا گیا

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے، یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز بغلان، افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا، زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، چترال، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
  • ایف پی سی سی آئی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی  بجٹ کے حوالے سے  تجاویز پیش کردیں
  • ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی
  • چیئرمین آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے مختلف کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی
  • پاکستان پر عائد امریکی ٹیرف معاشی بنیادوں پر نہیں: سیکرٹری خارجہ
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
  • ہیٹ ویو اور پانی کی قلت کے خطرات
  • فلسطین کے معاملے پر پاکستان آپ کو ہر جگہ سرفہرست نظر آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل