لیبیا کشتی حادثہ ‘ مزید 6متییں واپس پہنچ گئیں : 37زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ریاض پیرزادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (این این آئی) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی طرح لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع ہی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے مزید 17 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید سترہ (17) خوارج، کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع (این ڈبلیو ڈی) میں 25 تا 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید سترہ (17) خوارج، کو ٹھکانے لگایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر سرگرم تھے، کامیابی سے انجام کو پہنچائے گئے، ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یوں تین روزہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں واصلِ جہنم ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد اکھتر (71) ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔