خیبر پختونخوا: سرکاری محکموں میں رمضان کے اوقاتِ کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری محکموں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
اس حوالے سے محکمۂ انتظامی امور خیبر پختون خوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق محکموں اور اداروں کے 5 روز کام والے ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں۔
ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
جمعے کے دن سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے دن تک ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے اوقات
پڑھیں:
احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا
احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف شکایات کے معاملے پر احتساب کمیٹی نے بابر سلیم سواتی سے جواب طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی، جس میں بابر سلیم سواتی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں۔
درخواست میں شکایت کی گئی کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں، اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلا ضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔
اس معاملے پر لیگل ایڈوائزر خیبر پختونخوا اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکرکی طرف سے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت ملی ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات درست نہیں۔
علی عظیم آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام سی این ڈبلیو کا ہے، اسپیکرکا نہیں۔