پنجاب بھر کے فحاشی وعریانی اور ذومعنی فقرے بولنے والے فنکاروں کیخلاف شکنجہ کستے ہوئے تھیٹرز میں کی ای نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے 9 تھیٹرز سمیت صوبہ بھر کے تھیٹروں کی ای مانٹیرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مانٹیرنگ سینٹر لاہور میں پکار کا ہیڈآفس شادمان میں بنایا گیا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، فحاشی و عریانی اور ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

پنجاب آرٹس کونسل ہیڈ آفس لاہور میں میڈیا بریفنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے کہا کہ تمام تھیٹرز مالکان نے اپنے بیان حلفی لکھ کر دے دیئے ہیں، سب کو ڈرامہ ایکٹ اور ایس او پیز سے متلعق پابند کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھر ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا۔فیصلہ کیا گیا ہے، ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا، کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پنجاب آرٹس کونسل گیا ہے

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور سیکیورٹی ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے۔

 ملزم ملک مبین پنجاب کے شہر جڑانوالہ کا رہائسی ہے، جس نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور ادارے کے خلاف پوسٹ کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے والے 11 ملزمان جے آئی ٹی میں طلب

منگل کے روز ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سینیئر سول جج کریمنل ڈویژن کے حکم پر ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پر بھی ایف آئی اے سائبرکرائم نے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

 سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 20 ملزم  گرفتار کیے  ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایف آئی اے پروپیگنڈا سائبرکرائمز سوشل میڈیا مریم نواز ملزم گرفتار وزیراعلٰی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے
  • پنجاب حکومت کی تشہیری مہم، عالیہ حمزہ نے اخراجات کی تفصیل مانگ لی
  • چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بے معنی میچ  آج ہوگا، خود غرض کرکٹرز رہی سہی ساکھ بچانے کیلیے کوشاں
  • پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے ، سرکاری اشتہارات پر بیان بازی شروع ہوگئی
  • پرانے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع
  • پنجاب: پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع
  • امریکہ نے مزید 17خطرناک غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیج دیا
  • حال ہی میں دلہا بننے والے شہریار منور شادی کے فائدے گنوانا شروع کردیے
  • سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار