لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔
وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی طرح لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع ہی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
یورپی ممالک سے غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع
اسلا آباد(اوصاف نیوز)غیر قانونی 106 پاکستانی تاریک وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا،106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
۔اے بی این نیوز کو موصول شدہ دستاویز میں انکشاف،106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے،پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے،پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دے دی۔۔
خصوصی طیارہ جرمنی سے قبرص اور قبرص سے اسلام آباد پہنچے گا،طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا،،خصوصی طیارہ آج دن ایک بجکر چالیس منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرینگے
چور دروازے سے حکومت میں آنیوالے آئین سے ڈرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی