زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل صارفین اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا.جون 2015سے 300یونٹ والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا،جبکہ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔
فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے ان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔پاور ڈویژن نے نیپرا کو دونوں صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے خط لکھ دیا۔
چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زرعی ٹیوب ویل صارفین کو
پڑھیں:
ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے اہم اعلان کردیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اپنے ہر چکھے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں کیا پی ایس ایل میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر پابندی لگ گئی؟
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے دوران فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کے لیے عطیہ کی جائےگی۔
انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، جھنڈے لہرا دیے
اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بھی کہاکہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اہم اعلان چھکا علی ترین فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ محمد رضوان ملتان سلطانز وکٹ وی نیوز