Daily Pakistan:
2025-02-28@20:49:12 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔

"جنگ " نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 30 پیسے اور پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

حنیف عباسی، طارق فضل، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا اور 4 نئے وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے وزراء کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جا سکتی ہے۔  سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے  پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
  • رمضان المبارک سے پہلے گیس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
  • وزارت پٹرولیم حکام کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق اہم بیان سامنے آ گیا
  • یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • حنیف عباسی، طارق فضل، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان