شہریوں کے فنگر پرنٹس فروخت ہونے لگے، ’سم‘ نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
عرفان ملک : شہری ہوجائیں ہوشیار ، سوشل میڈیا پر فنگر پرنٹس فروخت کا انکشاف, ایف آئی کی پی ٹی اے کی درخواست پر کارروائی, فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والے گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز برآمد کر لی گئیں، شہریوں کے فنگر پرنٹس سوشل میڈیا پر بکنے لگے، چوری شدہ فنگر پرنٹس ڈیٹا سوشل میڈیا پر چند ہزار میں بکنے پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایف آئی اے نے پی ٹی اے کی درخواست پر فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔
فنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز برامد کر لی گئیں،ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان سوشل میڈیا ایپ سے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا خریدا جاتا تھا۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان فنگر پرنٹس ڈیٹا کی مدد سے سمز ایکٹیو کر کے مشتبہ افراد کو فروحت کرتے تھے،جن سوشل میڈیا ایپس سے ڈیٹا فروحت ہو رہا تھا انکے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فنگر پرنٹس چوری کر سوشل میڈیا گرفتار کر
پڑھیں:
ٹرمپ کا تخیلاتی غزہ اور عرب سوشل میڈیا صارفین
فلسطینی میڈیا شخصیت خالد صافی نے اپنے ایکس نیٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو کو "پوری تاریخ میں استعمار کی ذہنیت" کی عکاسی قرار دیا۔ لندن میں مقیم ایک مصری صحافی اسامہ گویش نے بھی ایکس نیٹ ورک پر لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ "عملی طور پر اپنا دماغ کھو چکے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی دنیا بھر میں امریکی سرپرستی میں ہنویوالی اسارئیلی بربریت کی مخالفت جاری ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور جبری نقل مکانی کا ایک منصوبہ بھی زیربحث ہے، مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی امریکی صدر کی غزہ کے بارے میں تخیلاتی ویڈیو کو مغربی ایشیا میں سائبر اسپیس استعمال کرنے والوں کی جانب سے غصے اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹرمپ نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی۔ ویڈیو کا آغاز لوگوں کے کھنڈرات اور بم زدہ عمارتوں سے گزرنے کے مناظر سے ہوتا ہے، اس کے بعد یہ جملہ "کیا انتظار ہے؟" یہ اسکرین پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد، حجاب میں ملبوس بچوں اور ایک خاتون کو خوبصورت ساحلوں کی طرف ایک سرنگ سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اگلے مناظر میں ارب پتی صدر اور ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کو آسمان سے کاغذی پیسوں کی بارش کے طور پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔
اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک کے ایک سینئر فیلو احمد فواد الخطیب نے اپنے X-Net اکاؤنٹ پر لکھا کہ "مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیے گئے سنہری بھرم" غزہ کی آخری ضرورت ہے۔ ریڈیو میزبان سارہ جار نے بھی اپنے X اکاؤنٹ پر غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے نظریہ کو "جنون، مادیت، سرمایہ داری، اور ثقافتی اور اخلاقی زوال" کا مجموعہ قرار دیا۔ فلسطینی میڈیا شخصیت خالد صافی نے اپنے ایکس نیٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو کو "پوری تاریخ میں استعمار کی ذہنیت" کی عکاسی قرار دیا۔ لندن میں مقیم ایک مصری صحافی اسامہ گویش نے بھی ایکس نیٹ ورک پر لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ "عملی طور پر اپنا دماغ کھو چکے ہیں۔"