2025-03-31@22:20:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7938
«معاہدہ طے»:
(نئی خبر)
سی پی سی قانون کی حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے، وائٹ پیپر بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں “نئے دور میں شی زانگ کے انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت”نامی وائٹ پیپر جاری کیا گیا ۔جمعہ کے روزوائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، شی زانگ کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کو مسلسل فروغ دیا ہے اور معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواستیں منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے حکم دیا کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے، ملزم کو کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے...
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان بالکل ٹھیک، کتابیں مانگ رہے ہیں؛ علیمہ خان عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے اور بچوں سے بات کرانے سے متعلق کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ بچوں سے فون پر بات بھی کرائی جائے۔ عدالت نے عمران خان کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اس بار جیل میں کونسی کتابیں منگوائیں؟...

عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں،اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی بچوں سے عید سے قبل ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔ دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان---فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانئ پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہبانئ پی ٹی آئی کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔ اے ٹی سی نے بانئ پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ...

افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا؛ وزیر داخلہ
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ محسن نقوی نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی...
راولپنڈی: عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ بانی پی...
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعطم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پربیان میں کہا کہ شاہ چارلس کی علالت سے متعلق پتا چلا۔ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔ برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ چارلس کو کیمو تھراپی کے عارضی ضمنی اثرات کے باعث اسپتال...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ اس موقع پر سابق...
سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کے تناظر میں، چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مسلسل فروغ دینا اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا نہایت اہم اور حوصلہ افزاء ہے۔جمعہ کے روز چین میں منعقدہ بواؤ فورم فار ایشیا ءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلوبلائزیشن بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔ گلوبلائزیشن کے ایک مضبوط...
چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےعظیم عوامی ہال میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں، بطور خود مختار، پختہ اور ذمہ دار ممالک ،چین اور فرانس کو عالمی مشترکہ ترقی کے لیے زیادہ استحکام اور یقین کی فضا فراہم کرنی چاہیئے۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے، اعلی سطحی قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے، تمام شعبوں میں باہمی...
سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل...
دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پاراچنار میں عید کی تعطیلات کے دوران اسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کے لئے ادویات کی ایک اور کھیپ بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ صوبائی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہنچا دی ہے، دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کہنا ہے کہ عید سے قبل ضروری ادویات کی فراہمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم شاہ چارلس سوم کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتےہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔\932

پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہو گیا ہے، ایگزیکٹوبورڈکی منظوری سے 1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہواہے ایگزیکٹوبورڈکی منظوری کی صورت میں پاکستان کو1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایاکہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اموراحسن اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں، 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری دی تھی جس کے تحت پاکستان کومجموعی طورپر 7 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے پہلاجائزہ حال ہی میں...
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماں کی صحت اور طرز زندگی کے انتخاب اس کے بچوں میں بالغ ہونے پر مٹاپے کے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ محققین نے پی ایل اوز میں رپورٹ کیا کہ خاص طور پر، اگر کوئی خاتون مٹاپے کا شکار ہو تو اس کے بچے کی بلوغت میں مٹاپے کا امکان تین سے چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔ نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ماں کی سگریٹ نوشی سے ان کے بچوں میں مٹاپے کا خطرہ 60 فیصد سے 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ برطانیہ میں ایڈنبرا یونیورسٹی کی ایک ریسرچ فیلو گلینا نائٹنگیل کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا خاص طور پر، ہم نوٹ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: زیادہ پانی پیئیں۔ پریشان ہیں؟ پانی پیئیں۔ تھکے ہوئے ہیں؟ پانی پیئیں۔ فکرمند ہیں؟ پانی پیئیں۔ آج چاہے آپ کا مسئلہ کچھ بھی ہو، زیادہ پانی پینا حل ہے۔ ایک اور پیغام جسے آپ کو آج یاد رکھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ جب تک آپ خود کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کےلیے تیار نہیں ہوں گے آپ یہ نہیں جانیں گے کہ آپ کس چیز کے بنے ہیں، اور آپ کائنات کو آپ کو حیران کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بہنے کا انتظار کر رہی ہیں، کیا آپ صرف اپنے آپ کا ایک احسان کریں گے اور اسے ایک منصفانہ موقع دیں گے؟ آپ...
اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔ طارق فاطمی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی...
’’اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لیے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور (پھر) اللہ کا فضل (یعنی رزق) تلاش کرنے لگو اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ‘‘ (سورۃ الجمعہ: آیات ۹ اور دس) دین اسلام میں جمعتہ المبارک کو ایک خاص عظمت، اہمیت اور فضیلت حاصل ہے۔ جمعہ کا دن انتہائی عظیم الشان، پرسعادت، مقدس اور بابرکت دن کہلایا جاتا ہے۔ نبی کریمﷺ نے جمعہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب ایجوکیشن، کریکلم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیکٹا کے قیام کے بعد فعال کردار کے حوالے سے متعلقہ امور پر سیر حاصل مشاورت کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے اجلاس کو ورکنگ پر مفصل بریفنگ دی۔ اجلاس میں پیکٹا ہیڈ کوارٹر، آرگینوگرام اور ذیلی شعبہ جات کے قیام کی منظوری دی گئی اور نئی قائم شدہ اتھارٹی کے تحت پیکٹا کے مختلف امور کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پیکٹا کا بورڈ آف گورنرز چوٹی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ،باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ،اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرامن وامان کی صورتحال ،ملک کو درپیش چیلنجز ،اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، جس کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر رضامند، اعلامیہ جاری جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ستمبر میں قرض پروگرام کی فراہمی کا معاہدہ ہو چکا ہے...
-— فائل فوٹو دیامر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ رات سے شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہے۔پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کوہستان، لوٹر، ہربن، چلاس گلگت سیکشن بونرداس اور گندلو کے مقامات پر بند ہے۔ چیلاس: شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندشاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوچھار کوہستان کے مقام سے بند ہوگئی ہے ۔ شاہراہِ قراقرم کی مختلف مقامات پر بندش کے باعث گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شاہراہِ قراقرم کے بند ہونے سے عید پر گھر واپس جانے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
— فائل فوٹو وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ تمام حساس اور اہم تنصیبات، پبلک مقامات، سرکاری و نجی اہم عمارتوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے انہوں نے خصوصی طور کہا ہے...
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، ان محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفرد مقام و حیثیت کا حامل ملک ہے، جسے کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود...
بانی قائد تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے ،کوئی منفی سوچ نقصان نہیں پہنچا سکتی، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں شبِ قدر کی مناسبت سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ شب قدر کے اجتماع میں ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ معتکفین نے اللہ کے حضور رقت آمیز دعائیں کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں...
TEHRAN: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے جواب میں موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط کے حوالے سے ایرانی موقف کو واضح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خط عمان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا خط مذاکرات کی پیشکش نہیں بلکہ دھمکی ہے، ایران کا ردعمل عراقچی نے مزید کہا کہ ایران ماضی کی طرح امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر نے 12 مارچ کو ایران...
واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت خاتون فرحت انور نے اپنی زندگی ایک ایسے مقصد کے لیے وقف کر دی ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ سینکڑوں خصوصی بچوں کے لیے بھی امید کی کرن بن گیا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی بہادر خاتون کی جنہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد اپنی معذور بہن اور بھائیوں کی تکالیف کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا۔ ان مشکلات نے ان کے دل میں خصوصی بچوں کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ بیدار کیا، اور آج وہ ایک ایسا ادارہ چلا رہی ہیں جہاں معذور بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ خودمختار زندگی گزار سکیں۔ مشکل راستے، مضبوط ارادے فرحت انور کا...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال پاکستان کے یو آن میں ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا۔چین میں باؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز کا اجرا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ چینی کیپیٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔
اسلام ٹائمز: 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے ہمیں دو اہم حقائق کا سامنا ہے ایک طرف صہیونی جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے جو مغربی طاقتوں اور امریکہ کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ جاری ہے، دوسری طرف حماس کی مزاحمت ہے جو خاص طور پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بعد اپنی گہری بنیادوں اور ناقابل تسخیر قوت کا مظاہرہ کر چکی ہے، وہی اسرائیلی اتحاد جو کبھی حماس کو ختم کرنے کی بات کرتا تھا، آج اس کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر مجبور ہو چکا ہے۔ تحریر: مظہر برلاس اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کی جانب سے بدھ کے روز ایک بڑے ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا...
یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ دشمن مسئلہ فلسطین پر ایران کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اسی وجہ سے تہران کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کا سامنا ہے۔ تاہم ایران دباؤ کے باوجود انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اپنے راستے پر گامزن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے لیے امریکہ و صیہونی رژیم کی سیاسی اور میڈیا پر مشترکہ کوششیں سب پر واضح ہو چکی ہیں۔ ان کا مقصد نیل سے فرات تک صیہونی منصوبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب سے ملاقات بھی اہم معاملہ ہے ، اگر اس ملاقات سے بھی ایک حصہ سیاستدانوں کا پرسکون رہ جائے تو کوئی بری بات نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن بلوچستان کا معاملہ بڑا اہم معاملہ ہے، کئی سالوں سے بلوچستان کی صورت حال وقت بہ وقت خراب ہوجاتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ تو کوئی سوال نہیں بنتا ہے کہ یہ اہم ہے یا وہ اہم ہے، عمران خان سے ملاقات ایک روٹین ہونی چاہیے جو مشاورت ہوتی ہے جو اس وقت ملک...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند(فائل فوٹو)۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ کی اونرشپ نہیں لی، بلوچستان کی اس حکومت نے مسئلہ کی اونرشپ لی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ رہتا ہے۔
کراچی: صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نائرا) اور نادرا کے درمیان مرکزی معاہدے کے تحت دوسرے اضافے پر دستخط ہوگیا جس کے تحت نادرا صومالیہ کے شناختی نظام کے اگلے مرحلے پر کام کرے گا۔ ترجمان نادرا کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان نے صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نائرا) کے ساتھ صومالیہ کے قومی شناختی نظام سے متعلق مرکزی معاہدے کے تحت دوسرے اضافہ پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت نادرا صومالیہ کے شناختی نظام کو ڈیجیٹل تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کام کرے گا۔ اس سلسلے میں صومالیہ کے دارالحکومت مغادیشو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صومالیہ کی وزارت داخلہ، وفاقی امور و مفاہمت کے نائب...
وفاقی حکومت نے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے غاروں میں ملے 2 ہزار سال پرانے بیجوں سے درخت اگالیے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ معیارات پر پورا نہ اترنے والی 392 بیج کمپنیوں کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کی ہدایات پر سخت...
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی و شمع روشن کیں۔ چراغاں و تصویری نمائش میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل شبر رضا ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، صحافتی برادری، سماجی شخصیات سمیت ہندو و...
پشاور: پشاور: تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام مستقبل کے ورلڈ آرڈر کے موضوع پر اہم کانفرنس بحیرہ اسود کے کنارے آباد روسی شہر یالٹا میں ہوگی۔ کانفرنس میں روس کے سرکاری حکام، تاریخ دان، اور سرکردہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ماہرین اور عوامی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ یہ تقریب اقوام متحدہ کے قیام کی سالگرہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور عمومی طور پر بین الاقوامی قانون کے لئے روس کے عزم کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ کانفرنس کے شرکا اہم عالمی طاقتوں کے درمیان طاقت، مکالمے اور تعاون کے بدلتے ہوئے توازن کے وقت اہم جغرافیائی سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے مستقبل کے عالمی نظام، کثیر قطبی دنیا کی تشکیل اور...
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔یہ فورم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کی برآمدات اور اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں کان کنی کی ترقی پر بات چیت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز اور وسائل کی نمائش بھی ہو گی۔فورم میں پاکستان کی حالیہ پالیسی اصلاحات، بشمول نیشنل منرل ہارمونائزیشن فریم ورک کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اشتہار
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں نے نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، بلکہ بلوچستان کی مہمان نوازی، روایات اور امن پسندی کو بھی پامال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ضلع نوشکی کے علاقے کلمت میں بے گناہ مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی قرار دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے۔ جس کے مرتکب عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، بلکہ بلوچستان کی مہمان نوازی،...
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ضلع پاڑہ چنار میں عید کی تعطیلات کے دوران اسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کے لئے ادویات کی ایک اور کھیپ بھیج دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاڑہ چنار کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ صوبائی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہنچا دی ہے ۔ دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاڑہ چنار اور پاڑہ چنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کہنا ہے کہ عید سے قبل ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں نہ صرف ایمرجنسی ادویات پاڑہ...
مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے جاری علامیے کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آتشزدگی مواد،پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔ علامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ پر بھی پابندی ہوگی۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور ہیوی سائلنسر بائیکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،دریاؤں، ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ تیرنا ممنوع کردیا گیا ،کشتیوں اور جھولوں پر گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت کارروائی...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی بنیادوں پر امداد کی مکمل بحالی اور غزہ کے محاصرے کا مکمل خاتمہ کرائے، غزہ سے ضروری اسرائیلی انخلا مسجد اقصی میں عبادت کی آزادی اور فلسطین کی مکمل آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعۃ المبارک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے۔ تمام سفارتی مشن اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کریں، غزہ و دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت...
ویب ڈیسک : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے کی وجہ سے بیشتر افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہاں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ بم حملے کے متعلق پولیس نے یہ بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے پھوڑا گیا، پولیس نے مزید یہ بتایا کہ ڈھائی کلو خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا، ان تمام معلومات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بم کو سگنل کی مدد سے جائے وقوعہ پر موجود دہشتگرد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چلایا۔ 25 بیرلز والے کئی راکت لانچرز کی موجودگی کا سراغ مل گیا صوبائی حکام کی...
ظفر علی پر غیر ضروری طور پر ہجوم جمع کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی گاڑی جلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شاہی جامع مسجد کے صدر ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ اب ظفر علی کیس کی اگلی سماعت 2 اپریل کو ہوگی، ایسے میں اس بار صدر کی عید جیل میں ہی منائی جائے گی۔ 23 مارچ کو سنبھل تشدد کیس میں پولیس نے جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد 24 مارچ کو چندوسی میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کے سول جج سینیئر ڈویژن ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ آدتیہ سنگھ نے ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) تہران نے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کیا ہے کہ یا تو وہ معاہدہ کرے یا فوجی نتائج کا سامنا کرے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس پیغام کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، تب تک مذاکرات ناممکن ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے کہا، ''اسلامی جمہوریہ نے تمام دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ دوسرے فریق کا جائزہ لے، اپنی شرائط پیش...
استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر اب تک 1900 افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم ان میں سے 500 کو رہا کردیا گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ حکومت کی جانب سے میئر استنول اکرام امام اوغلو کی گرفتاری اور اس کے بعد ملک گیر مظاہروں میں حصہ لینے والے تقریباً 1900 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں ترکیہ نے میئر اور مظاہرین کی گرفتاری پر بین الاقوامی بیانات کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میئر استنبول اکرم امام کی گرفتاری کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے امام اوغلو سنہ 2028 میں ہونے والے انتخابات میں صدر طیب اردوان...
وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و...
فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا سامنا ظالموں کےساتھ ہے،...
اسلام ٹائمز: روز قدس حقیقی معنی میں بین الاقوامی اسلامی دن ہے۔ وہ دن جب ایرانی قوم دنیا کی دیگر اقوام کے ہمراہ حق کی آواز اٹھاتی ہے، ایسی آواز جسے خاموش کرنے کے لیے گذشتہ ساٹھ سال سے استکباری طاقتیں سرگرم عمل ہیں، البتہ غاصب رژیم کی تشکیل سے ساٹھ سال گزرے ہیں ورنہ شاید سو سال سے زیادہ عرصہ ہے کہ دنیا کے نقشے سے فلسطین ختم کرنے کے درپے ہیں۔ کافی حد تک اس کام میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ اسلامی انقلاب نے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ اسلامی جمہوریہ نظام کی تشکیل، عالمی یوم القدس کے اعلان اور غاصب صہیونی رژیم کے سفارت خانے کی جگہ فلسطین کا سفارت خانہ قرار دینے کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ہواوے کے زیر اہتمام 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی فنی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے دو لاکھ چالیس ہزار کو بنیادی نوعیت جبکہ ساٹھ ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم...
وزیراعلیٰ سندھ کا شہید قائد عوام کے 46ویں یوم شہادت کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں آنے اور جانے والے راستوں کو الگ رکھا جائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو، پینے کا پانی، واش رومز اور دیگر سہولیات کا بہتر انتظام کیا جائے۔ انہوں نے 4 اپریل کے پروگرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم دنیا کے عظیم لیڈر تھے، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت مسلم دنیا کا بہت بڑا سانحہ تھا، شہید عوام کی برسی کا پروگرام بھرپور انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت شہید ذوالفقارعلی بھٹو...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جماعت کی سابق عہدیداروں کے ذریعے پنجاب میں تنظیم توڑنے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کا الزام، شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پنجاب نے عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے پنجاب کی تنظیم کو توڑنے اور سابق پارٹی راہنمائوں کو دباؤ کے ذریعے اپنی جماعت میں شمولیت کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے کردار کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے مخلص ترین کارکنان (جنہیں بغیر پیشگی بتائے شمولیت کا اعلان کرانے کی کوشش کی گئی) نے اس غیر سیاسی اور غیر اخلاقی حرکت پر سابق وزیراعظم اور اپنے...
سٹی42: وفاقی حکومت افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہیں کر رہی۔ 31 مارچ تک تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ آج یہ فیصلہ کیا گیا کہ آخری تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ وزارت داخلہ مین آج افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکالنے کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی موجود افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق کرنا ممکن نہ رہا، تبھی اے این پی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے راہنما کا کہنا تھا کہ پورا سسٹم ظالمانہ ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، اپنے وطن کو بچانے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، پاکستان کی 95 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہماری بانی سے ملاقات نہیں ہونے دی، آج بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ہماری نہیں عدلیہ کی توہین ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما عمرایوب، شبلی فراز، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کا فوکس...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل آنے والے اپوزیشن رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس پر اپوزیشن رہنماوں نے حکومت اور متعلقہ حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، 4 گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کسی کو بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہم آج ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو...

عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا
عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر آج توہین کی گئی، یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں...
بانی پی ٹی آئی عمران خان : فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کے کیس میں اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جبکہ ان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع...
سپریم کورٹ میں گذشتہ 5ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، گذشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے ،1847کیسز نمٹائے گئے۔گذشتہ سال نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے ،2192کیسز نمٹائے گئے۔فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے 2069کیسز نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا...
سیمینار میں ڈاکٹر صابر ابو مریم، اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس، مولانا مجاور عباس، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی جنرل سیکرٹری عروج فاطمہ، فہد مہدی، عاطف مہدی و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار بعنوان ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کا انعقاد بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار بعنوان ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کا انعقاد بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار بعنوان ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کا انعقاد بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار...

بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار بعنوان ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کا انعقاد
مقررین نے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کے عنوان سے القدس سیمینار کا انعقاد بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مولانا مجاور عباس اعوان، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی جنرل سیکرٹری عروج فاطمہ، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی اور اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال...
صدر پاکستان نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی...
اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز میں کروم براؤزر میں یہ سکیورٹی خامی سامنے آئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نے سکیورٹی کمزوری کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ کی ہے۔گوگل نے بتایا کہ...
سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، گذشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے ،1847کیسز نمٹائے گئے۔ گذشتہ سال نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے ،2192کیسز نمٹائے گئے۔ فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے 2069کیسز نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی، تجارتی اور سفارتی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر سرمایہ کاری کے فروغ...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
و زیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلی سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصا تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں میں امریکی کانگریس کی خارجہ امور...

امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات...
چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایون گرین برگ اور ناورو کے وزیر خارجہ لیونل اینگیمیا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ناورو کے وزیر خارجہ ناورو کے چین میں سفارت خانے کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چین آئے تھے۔جمعرات کے روز گرین برگ سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔فریقین کو رابطے بڑھانے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے، غلط فہمیوں سے بچنے اور اختلافات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چین...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ...
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء ) کویتی حکام نے متنازعہ یا ہالہ ریفل فراڈ میں ملوث لوگوں کے ایک نیٹ ورک کو پکڑلیا جسے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قرعہ اندازی کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریفل کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئیں جس سے پتا چلا کہ اس قرعہ اندازی میں دھوکہ دہی چل رہی ہے، ویڈیو میں بظاہر اس شخص کو دکھایا گیا جس نے پہلے اپنی آستین میں کارڈ چھپا رکھا ہوتا ہے جس کو وہ قرعہ اندازی میں شامل افراد کی انٹریز میں کچھ دیر ہاتھ مارنے کے بعد بڑی مہارت سے اپنی آستین سے باہر نکال کر اس پر نام...
پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔ جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ براہ...
ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
-— فائل فوٹو شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوچھار کوہستان کے مقام سے بند ہو گئی۔ چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیوں میں مصروف نائب صوبیدار شہید زخمی سپیر وسیم اور لانس نائیک عظمت صحت یاب ہو رہے ہیں، آئی ایس پی آر پولیس کے مطابق اس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روالپنڈی تا گلگت بلتستان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شاہراہِ قراقرم کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسافر پھنس گئے ہیں۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بزنس مین کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بغیر وجوہات دوبارہ طلبی کا مقصد بدنیتی ہوتا ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو ایف آئی اے کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ محمد سلیم پراپرٹی کے کام سے منسلک ہیں، ایف آئی اے بار بار طلب کر رہی ہے۔ کیس بھائی کیخلاف ہے لیکن میرے مؤکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ کمرشیل بینکنگ سرکل اس بات کی تفتیش نہیں کررہا کہ ڈارمنٹ اکاؤنٹ میں رقم کیسے...
“اسلام سی ڈی اے صفائی عملہ کی تین ماہ سے زائد تنخواہوں کی عدم ادائیگی، چیئرمین آفس کے باہر احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سی ڈی اے کے کنٹریکٹ عملہ صفائی تین ماہ سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہے، اور انہیں ماہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس عدم ادائیگی کے خلاف صفائی کے عملے نے چیئرمین آفس کے باہر احتجاج کیا، جہاں انہوں نے دھرنا دے کر راستہ بند کر دیا۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں ٹھیکیدار سے واجبات ادا کرائے جائیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سی ڈی اے نے ٹھیکیدار کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک جاری...