‎وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔

‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ  سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں  امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔

طارق فاطمی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے طارق فاطمی اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں  شرح  مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف سٹاف لیول کامیاب مذاکرات، اور ملک کے لیے 20 بلین ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں۔

‎معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں پاک چین دو طرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے ملک اور خطے کے لئے ثمرات پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

‎انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی -

طارق فاطمی نے امریکی سرمایہ کاروں کی  حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔  انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔

‎اپنے خطاب کے اختتام پرطارق فاطمی نے پرامن جنوبی ایشیا کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی میں معاونت کرے تاکہ دوطرفہ تعاون کو باہمی مفاد کی  طویل المدتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طارق فاطمی نے معاون خصوصی سرمایہ کاری نے پاکستان پاکستان کے پاکستان کو کرتے ہوئے اجاگر کیا انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظورشدہ ’پیکٹ فار دی فیوچر‘ (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی

انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ معاونِ خصوصی نے زور دیا کہ پاکستان ایک زیادہ جمہوری، نمائندہ، جوابدہ اور شفاف سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے، جسے اتفاقِ رائے اور وسیع البنیاد عمل کے ذریعے تشکیل دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کی وسیع ترین حمایت حاصل کرے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ یونائٹنگ فار کنسینس (UfC) گروپ کی تجویز سب سے بہتر آپشن ہے۔ اس تجویز کے تحت مساوی جغرافیائی نمائندگی کے ساتھ مزید غیر مستقل اراکین کا اضافہ کیا جائے، یہ اراکین انتخابی عمل کے ذریعے جوابدہ ہوں۔

معاونِ خصوصی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ معاونِ خصوصی آگاہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اندھا دھند اور غیر متناسب طاقت کے استعمال پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی و عسکری قیادت کا ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ممکن ہے۔

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی صدر فیلمن یانگ نے معاونِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ فیلمن یانگ نے اقوامِ متحدہ کے کام میں پاکستان کی حمایت کو سراہا۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ’امریکہ میں جامع ملاقاتیں ہوئیں‘ معاون خصوصی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا دعویٰ
  • پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی
  • معاون خصوصی طارق فاطمی کی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات
  • ‎افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے ہمیں غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی
  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں:طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
  • افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
  • ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب