امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی  کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔

جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔

براہ راست پروازوں میں چار نیو یارک اور دو شکاگو کی پروازیں شامل تھیں، ذرائع کے مطابق 2020 میں کورونا وبا کے دوران پی آئی اے نے خصوصی اجازت کے تحت چارٹرپروازیں آپریٹ کی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ: روہت، کوہلی اور جڈیجا کا مستقبل کیا ہوگا؟

بی سی سی آئی کی جانب سےسینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی ہفتہ کو ایک میٹنگ طلب کرے گا جس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا اور بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر شرکت کریں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایک روزہ فارمیٹ اور ٹیسٹ کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں برقرار رہیں گے۔ ان تینوں کے علاوہ جسپریت بمراہ بھی اس درجے کا حصہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک نہ کھیلنے کی وجہ سے 24-2023 کے سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے شریاس ایر کی واپسی ہوگی جبکہ ایشان کشن کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان اکشر پٹیل کی گریڈ بی سے اے میں ترقی اور اسپنر ورون چکرورتی، آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی اور ابھیشیک شرما کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مفت خوشیاں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
  • آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا، وزیراعلیٰ سندھ
  • امریکا،کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ: روہت، کوہلی اور جڈیجا کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار
  • لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ
  • بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر
  • افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
  • قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی