بانی قائد تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے ،کوئی منفی سوچ  نقصان نہیں پہنچا سکتی، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں شبِ قدر کی مناسبت سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ شب قدر کے اجتماع میں ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ معتکفین نے اللہ کے حضور رقت آمیز دعائیں کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں کو انصاف دیں، جہاں عدل نہیں وہاں امن نہیں، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے، کوئی منفی سوچ نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا  کہ اللہ کی مقرر کردہ حدود کو نہ توڑا جائے، نوجوان امت کا مستقبل ہیں، اللہ کو معافی بہت پسند ہے۔ آئندہ گناہ نہ کرنے کے عزم کیساتھ مغفرت طلب کی جائے، جبکہ شب قدر کی بابرکت رات ہے، اجتماعی توبہ کی جائے۔ شب قدر کے روحانی اجتماع میں علماء و مشائخ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہزاروں افراد کو شہراعتکاف میں خوش آمدید کہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟ 

ویب ڈیسک: سوال، کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟

 جواب:  صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر نہیں ہوتا۔

 البتہ اگر زندگی میں جو صدقہ فطر ادا کرنا تھا، وہ ادا نہیں کیا اور اس کے ادا کرنے کی وصیت کی ہےتو ایک تہائی ترکہ سے ادا کرنا ضروری ہےاور اگر میت/والدین نے وصیت نہیں کی تو ورثا اجتماعی یا انفرادی طور پر ادا کرنا چاہیں تو اداکر سکتے ہیں اور یہ میت/والدین پر احسان ہوگا۔

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

 باقی مرحوم والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے عام صدقہ خیرات کرنا درست ہے، اس سے مرحوم والدین کو اجر و ثواب ہوگا۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • حقیقی عید اس دن ہوگی جب اہل فلسطین و کشمیر اپنے حقوق حاصل کر پائیں گے، طاہر اشرفی
  • کینالز کا معاملہ :فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے
  • معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے، افنان اللہ خان
  • محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا 89 واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا
  • فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف،ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
  • کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟ 
  • علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے
  • کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
  • جمعۃ الوداع ‘ اللہ کو راضی کریں