راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں،اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی بچوں سے عید سے قبل ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔

دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بچوں سے رابطے اور جیل میں کتابوں کی فراہمی کیلئے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے بچوں سے بات نہ کرانے اور جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے سے متعلق دو درخواستیں دائر کیں تھیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی تھی۔

درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی تھی۔بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے اخبارات، کتابیں اور دیگر سامان وغیرہ بھی فراہم نہیں کی جاتی تھیں۔وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میںعدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بچوں سے ٹیلی فون پر بات،اخبارات کی فراہمی،ٹی وی بحالی کی درخواستیں منظور کر لیں تھیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں منظور کی جانب سے کرتے ہوئے کرانے اور جیل میں بچوں سے

پڑھیں:

میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان

اتر پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کی نماز عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پچھلے سال سے مسلمانوں کو ہدایت دے رہی ہے کہ وہ سڑکوں پر نماز ادا نہ کریں کیوں کہ اس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس بار عہدیداروں نے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سخت وارننگ جاری کی ہے۔

میرٹھ میں ایک سینیئر پولیس افسر نے متنبہ کیا کہ اگر لوگوں نے ہدایات کی خلاف ورزی کی تو انہیں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا نتیجہ ان کے پاسپورٹ یا لائسنس کی منسوخی ہوگی۔

میرٹھ شہر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنے پر پابندی کے بارے میں نوٹس اور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر

آیوش سنگھ نے کہا کہ سنہ 2024 میں پولیس نے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 80 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ کسی بھی حالت میں سڑک پر نماز ادا نہ کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت سڑک پر نماز میرٹھ

متعلقہ مضامین

  • میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
  • عمران خان کی دو درخواستیں منظور،جیل حکام کا عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار
  • بانی کی دو درخواستیں منظور، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کردیا، وکیل فیصل ملک
  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظورکر لی گئیں
  • عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم
  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پرگفتگو کی درخواستیں منظور
  • عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
  • عمران خان کو فوری کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور