پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ 8 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔یہ فورم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کی برآمدات اور اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں کان کنی کی ترقی پر بات چیت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز اور وسائل کی نمائش بھی ہو گی۔فورم میں پاکستان کی حالیہ پالیسی اصلاحات، بشمول نیشنل منرل ہارمونائزیشن فریم ورک کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
حکومت کابراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ
وزارتوں ، محکموں سے تین سال کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب
سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا
وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے ۔سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، مراسلہ کے متن کے مطابق متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے ۔بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے ، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے ۔موجودہ اور آئندہ 3 سالوں کے ایف ڈی آئی منصوبوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے ، تاہم اس ضمن میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ماتحت اداروں کو 4 اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وزارت نے اپنے ذیلی اداروں پی سی ایس آئی آر، نسٹ،کامسیٹس اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔