آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ چار گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چار گھنٹے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا سامنا ظالموں کےساتھ ہے، ہم کبھی نہیں ہٹیں گے، میدان نہیں چھوڑیں گے، انھوں نے کہا عوام کو ان چوروں ڈاکوؤں پراعتماد نہیں ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہم آج ملاقات نہ کرائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل نے کہا کہ
پڑھیں:
علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل
علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔
جے یو آئی کے رہنما اسلم غوری نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کا فائدہ حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے “گوربا چوف” ہیں، اور پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں بلکہ اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔
سازشوں کا انکشاف:
اسلم غوری نے مزید کہا کہ جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے، سازشی عناصر اپنی سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہیں اور اپنی حکومت کو دوام دینے کے لیے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علماء کے بارے میں بیان:
جے یو آئی کے ترجمان نے علی امین گنڈا پور کے علماء کرام کے بارے میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں، ان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلم غوری نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت کرے کہ علی امین کا یہ بیان پارٹی پالیسی کے مطابق تھا یا نہیں۔
گرینڈ اپوزیشن الائنس کی اہمیت:
اسلم غوری نے کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس کسی بھی صورت ہماری کمزوری نہیں بنے گا، اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والے سازشی عناصر کا مقصد غیر جمہوری قوتوں کے مفادات کو سہولت دینا ہے۔