کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے بزنس مین کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بغیر وجوہات دوبارہ طلبی کا مقصد بدنیتی ہوتا ہے۔
 

جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو ایف آئی اے کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

درخواستگزار کے وکیل نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ محمد سلیم پراپرٹی کے کام سے منسلک ہیں، ایف آئی اے بار بار طلب کر رہی ہے۔ کیس بھائی کیخلاف ہے لیکن میرے مؤکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ 

وکیل نے بتایا کہ کمرشیل بینکنگ سرکل اس بات کی تفتیش نہیں کررہا کہ ڈارمنٹ اکاؤنٹ میں رقم کیسے آئی۔ کال آپ نوٹس کالعدم قرار دیے جائیں۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم انکوائری میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی جائے کہ انکوائری کے دوران درخواستگزار کو ہراساں نہ کیا جائے۔ 

سماعت کے دوران بزنس مین کو بار بار کال اپ نوٹسز جاری کرنے پر عدالت ایف آئی اے پر برہم ہوگئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ ایک بار بلانے پر ہی تمام معلومات کیوں حاصل نہیں کی گئیں۔ اگر مزید معلومات درکار ہیں تو کال آپ نوٹس میں اس کی وضاحت کی جائے۔ وجوہات ظاہر کیے بغیر دوبارہ طلب کرنا بدنیتی اور مذموم مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔ 

عدالت نے درخواستگزار کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے کو ہراساں

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تیل اور گیس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجہ یہاں نیچے گیس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے، جس کی گہرائی کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق انہوں نے صرف 1200 فٹ تک کھدائی کی تھی، اور اس سے قبل مٹی کی ٹیسٹنگ بھی کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں کی گیس کی موجودگی نہیں۔

دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عملے کو موقع پر بھیج دیا تھا، تاہم اب پانی کے چھڑکاؤ سمیت مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس جگہ پر آگ لگی ہے وہاں کے پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے لیے جارہے ہیں، ٹیسٹ کے نتائج کے بعد معلوم ہوگا کہ یہاں پر کون سی گیس موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ فی الحال حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، مختلف اداروں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں آگ بھڑک اٹھی، تھی جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آتشزدگی تیل و گیس کے ذخائر فائر فائٹر کراچی نمونے وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں
  • لاہور: عید کی شاپنگ کیلیے بازار آئی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
  • معذرت کے باوجود کیس دوبارہ لگنے پر جسٹس بابر کے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوالات
  • لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
  • سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
  • ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی کورٹ کا ماتحت نہیں: جسٹس اعجاز اسحاق
  • وزیر خزانہ نے رواں سال ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا 
  • ہائیکورٹ بینچ قائم مقام چیف جسٹس کی ماتحت عدالت نہیں،جسٹس اعجاز اسحاق
  • ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کی ماتحت عدالت نہیں ہے
  • 9 مئی مقدمات، عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع