و زیرِ اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی کی امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
و زیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلی سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصا تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں میں امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے رینکنگ ممبر گریگوری میکس ، امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے چئیرمین بل ہوئی زنگا اور ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر جم بینکس سے بھی ملاقات شامل ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی ان ملاقاتوں میں معاونِ خصوصی کے ہمراہ تھے۔امریکی رہنماں سے ملاقاتوں کے دوران معاونِ خصوصی نے حکومت پاکستان کی معاشی ترجیحات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دن رات کوششوں کی بدولت معاشی اشاروں میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے ملکی معیشت پر اظہار اطمیان اس امر کا ثبوت ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے ضمن میں تجارت، سرمایہ کاری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی تعلقات کے فروغ کا بے انتہا پوٹینشل موجود ہے جسے برے کار لا کر نہ صرف دونوں ملکوں کی کاروباری استفادہ کر سکتی ہے بلکہ اس سے خطے کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے: طارق فاطمی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں۔
نیویارک میں جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں جامع اور دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا۔
انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔
طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیںنیویارک وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے...
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکا کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکا کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔