اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق کرنا ممکن نہ رہا، تبھی اے این پی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
انہوں نے کہاکہ میرا نواز شریف کے ساتھ 1990 سے تعلق ہے، 2023 میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، پھر انجینیئر امیر مقام کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر فروری 2024 میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، اور یوں یہ شمولیت ممکن ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کی واضح شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے زاہد خان نے کہاکہ دراصل فارم 47 کی اصل خالق تو تحریک انصاف ہی ہے، 2024 کے الیکشن کو میں پختونخوا میں فارم 47 کے تحت پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔
زاہد خان نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی حکومت میں ہزاروں دہشتگردوں کو واپس لانے کی مخالفت کی تھی، سابق صدر عارف علوی نے ایک دستخط کر کے 100 دہشت گردوں کو معافی دلائی اور وہ دہشتگرد زمان پارک میں رہنے لگے، اب وہی نتائج قوم بھگت رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زاہد خان نے کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور: عید پر سفاری زو اور چڑیا گھروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی رہیں گی تاکہ آنے والے افراد کھانے پینے سے لطف اندوز ہو سکیں۔ پارک رات گئے تک کھلا رہے گا، جبکہ ضروری مرمت اور دیکھ بھال کا کام بڑی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے، اور باقی کام وقت کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا۔

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے، جبکہ ٹریفک پولیس اور ایمبولینس سروسز کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو عید کے موقع پر محفوظ اور پُرسکون تفریح فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • تمل ناڈو اسمبلی میں وقف بل سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور
  • ’امریکہ میں جامع ملاقاتیں ہوئیں‘ معاون خصوصی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا دعویٰ
  • شگر میں یوم القدس ریلی، عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ویڈیو رپورٹ
  • لاہور: عید پر سفاری زو اور چڑیا گھروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
  • گورنر سندھ کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاہدہ مکمل نہیں ہوسکتا، رہنما پی پی پی
  • ’زینب میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں‘، اداکار فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
  • چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا، مدد کے لیے خود ریسکیو 1122 کو کال کرکے بلایا
  • مسلم حکمرانوں نے تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کی، علامہ مقصود ڈومکی
  • ملتان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پریوم القدس کل منایا جائے گا، علامہ قاضی نادر علوی