صدر پاکستان نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ جیل حکام کے مطابق صدر مملکت کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی ملنے پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کی 3 ماہ کی

پڑھیں:

ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی۔

شوال کےچاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبری آزاد نے کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکا کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟

متعلقہ مضامین

  • ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی
  • ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، عید الفطر کل ہوگی
  • افغان طالبان نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے
  • افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے
  • عید کے دوران جنگ بندی کے بدلے کچھ قیدیوں کی رہائی بارے ایک نئی تجویز سامنے آ گئی
  • عیدالفطر: کے پی میں قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کمی کا اعلان
  • گوجرنوالہ: جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد گرفتار
  • سندھ میں عید الفطر پر قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوری
  • یوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزاؤں میں کمی، پنجاب کی جیلوں سے درجنوں قیدی رہا
  • صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے