ورثا نے پولیس کو کہا لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں، ترجمان بلوچستان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند(فائل فوٹو)۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ کی اونرشپ نہیں لی، بلوچستان کی اس حکومت نے مسئلہ کی اونرشپ لی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ رہتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
پڑھیں:
مسئلہ بلوچستان،نواز شریف آگے آئیں، سیاست سے دشمنی ختم ہونی چاہئے: شجاعت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں، اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاؤں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔ دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے، اسی لیے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ سیاست میں دشمنی کا رجحان ختم ہونا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناؤ ختم نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔