لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

اس موقع پر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے علماء اور مشائخ کو کلیدی کردارادا کرنا ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو۔

اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد

چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ علماء کرام، مشائخ عظام اور دینی سکالرز معاشرے میں رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیں، قرآن اکیڈمی بڑی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے اس پر توجہ نہیں دی گئی، چودھری شافع حسین کو قرآن کمپلیکس کے معاملات ٹھیک کرنے کا کہا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے رویت ہلال کمیٹی کے امور میں بہتری لانے میں عبدالخبیر آزاد کی خدمات کو سراہا۔

صوبائی وزیراوقاف چودھری شافع حسین نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے پورے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے، مساجد اور مزارات میں صفائی کے نظام کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے معاملات کی بہتری کیلئے علماء کرام اور دینی سکالرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالی یا غلطی کے نشان لگائے جا سکتے ہیں؟

اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے سابق وزیراعظم کو قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کا گھر وحدت کی علامت ہے، جہاں سے سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں، چودھری شجاعت شرافت اور رواداری کی علامت ہیں جنہیں دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں، مولانا عبدالقادر آزاد مرحوم کے امت مسلمہ کے اتحاد کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چودھری شجاعت حسین ملک کو

پڑھیں:

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو وائرل

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں شیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی کے باوجود وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق  حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔

وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں میاں علی عباس پیرزادہ کو شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی نفسیات: انسان اور فطرت کا باہمی تعلق
  • سید عباس عراقچی سے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمنی امور کی ملاقات
  • وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • ہمت کارڈ میں مس کنڈیکٹ اور عدم دلچسپی, 2 افسران معطل
  • عبدالخبیر آزاد کی ملاقات، علماء  دہشت گردی سے نجات کیلئے کردار ادا کریں: شجاعت
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری
  • وزیراعظم   سے وفاقی وزیرامیر مقام  کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال 
  • چوہدری شجاعت کے گھر سے سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں: چیئر مین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد
  • باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ‘ چوہدری شجاعت حسین