2025-03-11@18:12:26 GMT
تلاش کی گنتی: 10368

«مسعود پزیشکیان»:

(نئی خبر)
    پلڈاٹ نے کہا ہے کہ  قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کے بعد 25-2024 ایسا پہلا سال بن گیا جب کمیٹی کا اجلاس ایک بار بھی  نہیں بلایا گیا جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس باقاعدگی سے ہوتا ہے پلڈاٹ نے سال 2025_2024 کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کر دیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کی طرف سے جاری کی جانے والی قومی سلامتی کمیٹی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ جو 5 مارچ 2024 سے لیکر 4 مارچ 2025 تک کے دورانیے کے کے دوران پاکستان کے حکومتی ڈھانچے میں ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کونسل جو 2013 میں قومی...
    2023 کے آخر میں گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ میپس لوکیشن ہسٹری کو آپ کے فون میں منتقل کیا جا رہا ہے جس کے بعد ٹائم لائن ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کام ابھی جاری ہے اور اب گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 18 مئی تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔گوگل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اگر صارفین نے ٹائم لائن ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا ہے تو نئی سیٹنگز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کمپنی کے مطابق سیٹنگز کی تبدیلی 18 مئی سے قبل کرنا ہوگی۔اس سے قبل گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز...
    ڈاکٹر شاہنواز : فوٹو فائل میرپور خاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی  ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، سابق  ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیت 6 اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ میرپور خاص: توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ عدالت نے روپوش ملزمان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل مکمل ہو گئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ کا حصہ تھے.(جاری ہے) تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر پاکستان کی تاریخ کی دلائل دیئے اور پاکستان میں مارشل لا اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا سپریم کورٹ کا...
    روہت شرما کو موٹا اور نالائق کپتان کہنے والی کانگریس ترجمان شمع محمد نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کامیابی کے بعد شمع محمد نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ شمع نے لکھا، "ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد! کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر فتح کی بنیاد رکھی، جبکہ شریاس آئیر اور کے ایل راہول نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔"         View this post on Instagram                       A post shared by Shama Mohamed (@dr.shamamohamed) یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں...
    چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش، آئی سی سی کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش ہے جس پر آئی سی سی سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی جائے گی۔دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی...
    بیجنگ :گزشتہ سال 13اگست کو، چین کے صوبہ ہوبے کی شیاوچینگ کاؤنٹی کے سول افیئرز بیورو کے ملازم چینگ زو ہینگ کو تخفیف غربت ڈیٹا مانیٹرنگ پلیٹ فارم کا جائزہ لیتے ہوئے گانگ بین گاؤں میں کم آمدنی والے کسان ژانگ چوان (فرضی نام) کے خاندان کے 200,000 یوآن سے زیادہ کے طبی اخراجات کا معلوم ہوا۔ یہ رقم مقامی دیہی باشندوں کی سالانہ فی کس قابل تصرف آمدنی سے کہیں زیادہ تھی، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نے الرٹ جاری کیا۔ چینگ نے فوراً مقامی سول افیئرز آفس کے عملے کے ساتھ رابطہ کیا اور ژانگ کے گھر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ بیماری کی وجہ سے مشکلات کی تصدیق کے بعد، عملے نے فوری طور...
    رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی...
    نیتن یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفا مانگ لیا، شن بیت چیف کا منہ پر انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر شِن بیت (اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی) کے سربراہ رونین بار سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بار نے کہا کہ اگر نیتن یاہو انہیں عہدے...
    لاہور کے میو ہسپتال میں انجیکشن سے مریضوں کے متاثر اور جاں بحق ہونے ہونے کے معاملے میں ایک اینٹی بائیوٹک انجیکشن کے استعمال میں انسانی غلطی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کے متعلقہ وارڈ کے عملے نے پاؤڈر انجیکشن کو مکس کرنے کے لیے غلط پانی استعمال کیا، جس کے باعث ری ایکشن ہوا ورنہ اینٹی بائیوٹک انجیکشن بالکل ٹھیک تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف اینٹی بائیوٹک انجکشن کو مکس کرنے کے لیے پانی کی بجائے رینگر لیکٹیٹ اور کیلشیم گلوکونیٹ استعمال کیا گیا۔ اسپتال میں استعمال سے پہلے انجیکشن کی ڈرگ ٹیسنگ کی گئی تھی جو کلئیر ہے، نجی کمپنی کے اینٹی...
    سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔
    حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔
    دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا سید شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے علماء نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا  کیا ہے۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سید شہاب علی شاہ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچنے پر یہ بات کہی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفتیش کے لیے...
    بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں...
     ہر شہری کو شمار کرکے ایک منظم ڈیجیٹل شناختی نظام میں شامل کرنے کی سوچ کے تحت مربوط و منظم شناختی نظام کی بنیاد قائم ادارے نادرا کو 25 سال مکمل ہوگئے جب کہ قیام میں افواج پاکستان کا اہم کردار  ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن 1997 میں پاکستان برسوں سے قومی مردم شماری کے انعقاد میں مشکلات کا شکار تھا، بار بار تاخیر کے سبب ہر انتظامی یونٹ کے پاس اپنے الگ تخمینے تھے جس کی وجہ سے قومی سطح پر درست آبادی کے اعداد و شمار حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ اس پیچیدہ صورتحال میں اس وقت کے وزیر اعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کو قومی مردم شماری کے انعقاد کے لیے طلب کیا، ہیڈکوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کو...
    پشاور: خیبرپختون خوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ پر چار وکٹوں سے شاندار فتح کے بعد، ویرات کوہلی نے اپنی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ ایک پیار بھرا لمحہ شیئر کیا۔ جیسے ہی رویندر جڈیجا نے فتحیاب رنز بنائے، ویرات اپنے میڈل اور سفید جیکٹ لے کر انوشکا کی طرف دوڑے، جہاں انوشکا نے ان کے بالوں کو سہلاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں موجود انوشکا نے میچ کے دوران مختلف جذبات کا اظہار کیا، لیکن جب ویرات نے ان کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملنے کے بعد اپنا میڈل اور جیکٹ دکھایا، تو انوشکا نے مسکراتے ہوئے ان کے سر کو سہلایا اور ان کے بالوں سے کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ منظر نہایت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) واشنگٹن میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو کے بعد، ایسے دوسرے اہم رہنما تھے جنہوں نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا میں اس ملاقات کو دونوں رہنماؤں کے درمیان بہترین کیمسٹری اور دونوں ملکوں کے درمیان قربت کو اجاگر کرنے کے لیے خوب اچھالا گیا اور کہا گیا کہ ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے دوران بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں "قوت رفتار" کا امکان ہے۔ تاہم خارجہ امور کے متعدد ماہرین نے ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران نئی دہلی کے لیے مشکلات کی پیش گوئی کی ہے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے فون پر عرفان سلیم سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے علی امین گنڈاپور کو تمام مسائل سے آگاہ کیا۔ علاقائی امن پاکستان، افغانستان کے مفاد میں ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں ہی کے مفاد میں ہے۔  وزیرِ اعلیٰ کے پی نے صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم، متحرک قانون نافذ کرنے والے اداروں، معاون صوبائی حکومتوں، معزز آئی سی سی حکام، اور ان کرکٹ ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی محنت اور مشترکہ کوششوں کی بدولت اس عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک تاریخی ایونٹ بن گیا۔ مزید پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اگلا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے وہ کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی جانب سے سیاہ دن لائے جائیں گے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا کیوں کہ امریکی صدر نے کینیڈین کارکنوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں پر حملے کا الزام عائد کیا تھا آئندہ دنوں میں سبکدوش ہونے والے لبرل وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالنے والے 59 سالہ مارک...
    پاکستان کے ایک معروف پوڈکاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا حالیہ دنوں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران پوڈکاسٹر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا تھا لیکن اداکارہ نے شرکت کے لیے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں، لیکن آج تک کسی بھی فنکار کو انٹرویو کے بدلے معاوضہ ادا نہیں کیا ان کا مؤقف تھا کہ انڈسٹری کے تمام فنکار برابر ہیں اور کسی کے لیے خاص معاوضہ دینا مناسب نہیں یہ بھی حقیقت...
    ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اینکر پرسن رابعہ انعم نے 3 سال بعد اختلافات ختم کر کے رمضان ٹرانسمیشن میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ رمضان میں تمام گلے شکوے دور کر دیے ہیں۔ رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Green TV Entertainment (@greenentertainment.official) واضح رہے کہ رابعہ انعم اور ندا یاسر کے درمیان 2022 میں اس وقت اختلافات شروع ہوئے تھے جب رابعہ انعم میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو...
    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیوں اور کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ معروف اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ سارہ گنڈاپور نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو  میں اس غیر انسانی عمل  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "جانور بھی ہماری طرح جاندار مخلوق ہیں، ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی خوشی، محبت اور درد محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور انسانی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔" مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے  آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی سارہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو رمضان پیکج کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے اجرا پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کروایا اور اب تک کسی کی کوئی شکایت نہیں آئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین، ملائیشیا، ترکیہ اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خورد برد کرنے، غیر قانونی داخلے سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ترکیہ میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل 10روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15مارچ کو کیا جائے گا۔ مزید :
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان پانچ ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی ٹی،گورنمنٹ سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نےمل کر ایک چیلنج کو قبول کیا، ماضی میں بدترین کرپشن کی کہانیاں تھیں، اب نئے ڈیجیٹل والٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج این ایف سی اور زرعی انکم ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ آج مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کیا ہے، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیا ہے، اور سرکلر ڈیٹ اتارنے کے...
    راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح  آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے اور ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ارسا ذرائع نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول تک پہنچے کےلیے سطح صرف 3 فٹ رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح  1405 فٹ ریکارڈ ہے۔ ارسا نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام...
    — فائل فوٹو کے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال کالونی، کورنگی میں پیش آنے والا واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کے زیرِ زمین کیبل کو غیر قانونی کھدائی کے ذریعے چھیڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے-الیکٹرک نے علاقے میں زیرِ زمین کیبل نصب کرنے کا کام مکمل کیا تھا، تاہم بعد میں غیر قانونی کھدائی کے باعث زیرِ زمین کیبل اوپری سطح پر نمایاں ہوا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسی آب کے...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ لاہور بار کے وکیل کے دلائل لاہور بار کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر پاکستان کی تاریخ پر دلائل دیے، پاکستان میں مارشل لاء اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا۔ جسٹس مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا کہ آرمی ایکٹ فوج کے ممبرز کے لیے بنا ہے، مگر کیس میں یہ بھی کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کا سیکشن ڈی اس مقصد...
    لاہور( نیوز ڈیسک)رمضان کا پہلا عشرہ مکمل ہوتے ہی چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈالر سستا چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت گردشی قرض 2400 ارب ہیں جس میں سے 1200 ارب کا قرض ختم کرنے کے لئے بینکوں سے بات چل رہی ہے۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔وزیر توانائی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی حکومتی تجویز کو مسترد نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی۔ پی...
    ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟ کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟ حکومت بلوچستان نے درابن میں 4 لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں حکومت بلوچستان نے درابن میں 4 لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں بلوچستان میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی بلوچستان میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی قومی پرچم کی بے...
    آرمی ایکٹ میں درج جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہو گا؟ جسٹس جمال نے سوال اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ لاہور بار کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر پاکستان کی تاریخ پر دلائل دیے، پاکستان میں مارشل لاء اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا۔ جسٹس مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکسجسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا کہ آرمی ایکٹ...
    خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک افغان طورخم گزرگاہ کھلوانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طورخم گزرگاہ پر جاری کشیدگی کم کرانے اور گزرگاہ کھلوانے کے لئے پاک افغان عمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جرگہ ذرائع نے بتایا کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہوگی، جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کے تنازع حل ہونے پرطورخم بارڈر کھولا جائےگا۔ دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان طورخم گزرگاہ آج 17ویں روز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ تنازعہ یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیا جائے یا نہیں،مسئلہ یہ ہے آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا آرمی ایکٹ فوجی ممبران کیلئے بنا، کیس میں کہا گیا آرمی ایکٹ کا سیکشن ڈی اس مقصد کیلئے نہیں بنا، عدالت نے کہا کہ تنازعہ...
    وٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں ایموجی ری ایکشنز کے انٹرفیس کو بہتر بنایا ہے، جس سے اس کا استعمال مزید آسان اور بصری طور پر دلکش بن گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ WhatsApp beta for Android 2.25.6.15 پر دستیاب ہے جو Google Play Store پر اپ ڈیٹ کی صورت میں فراہم کی گئی ہے۔ اپ ڈیٹ کے ذریعے چیٹس، گروپوں، اور چینلز میں ایموجی ری ایکشنز کے ساتھ تعامل کا طریقہ بہتر کیا گیا ہے، جس سے صارف کا تجربہ مزید ہموار اور منظم ہوگیا ہے۔ ایموجی ری ایکشنز کی پیشکش کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، خاص طور پر چینلز میں، جہاں ری ایکشنز زیادہ ہوتے ہیں اور ان کا حجم بڑھ سکتا ہے۔...
    بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں جنہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیتانشی گوئل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم لاپتہ لیڈیز کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور...
    آندھرا پردیش(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے تناظر میں، وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی، اسے ایک گائے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ انعام دیں گے۔ ریاستی اسمبلی کے رکن کی یہ پیشکش انڈیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ٹی ڈی پی...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے قیام کو 25 سال مکمل ہو گئے۔ 1997 میں پاکستان قومی مردم شماری کے انعقاد میں شدید مشکلات کا شکار تھا۔ بار بار تاخیر کے باعث درست آبادی کے اعداد و شمار کا حصول ایک بڑا چیلنج بن چکا تھا۔ اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کو ذمہ داری سونپی۔ ہیڈکوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے اس موقع کو نہ صرف مردم شماری کے انعقاد بلکہ ایک جدید شناختی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے استعمال کیا۔مارچ 1998 میں نیشنل ڈیٹا بیس آرگنائزیشن کے قیام کے ساتھ اس منصوبے کا آغاز ہوا۔ 60 ملین ڈیٹا فارم پرنٹ کرکے ملک کے ہر گھر تک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک دوسرے سے تین سال بعد اختلافات ختم کرکے تعلقات بحال کردیے۔ ندا یاسر نے حال ہی میں رابعہ انعم اور دانش تیمور کی میزبانی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں ٹی وی میزبانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے ان سے اختلافات اور گلے شکوے پر ختم ہونے کا اعلان کیا۔ رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لباس، شخصیت اور ہر وقت کام میں مصروف رہنے کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔ رابعہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس  میں وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی حالات میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا، فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بغیرقائم نہیں ہو سکتیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کررہاہے، وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی بار کیس میں فوجی عدالتوں سے متعلق 21ویں ترمیم چیلنج کی گئی،کسی بھی حالات میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا، فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے...
    پاکستان کی سیاسی جماعتیں عموماً اپنی حکومت کی ناکامیوں کو تسلیم کرنے سے گریز کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر کھلی تنقید کی ہے۔ یہ ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے کیونکہ پاکستان میں حکمران جماعتیں عموماً اپنی کارکردگی کے دفاع میں مصروف رہتی ہیں۔ تحریک انصاف کے اس اعتراف کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں۔ ورنہ ماضی میں ان کی موجودگی میں نہ تو پارٹی کے اندر کوئی تنقید کر سکتا تھا اور نہ ہی حکومت کی ناکامیوں پر آواز اٹھانے کی اجازت تھی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں بزدار، فرح گوگی اور بشری بی بی جیسی...
    چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے مطابق ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فورینزک تجزیے کے لیے بھیجنے اور ملزم ارمغان کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علاقےکی سیکیورٹی کے سربراہ اور مالک مکان سے بھی ملزم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اسی طرح ملزم ارمغان کی سرگرمیوں سےمتعلق مقامی انٹیلیجنس یونٹ، گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی معلومات لی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر کی...
    پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس وقار احمد نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ نے جواب جمع کیا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں آج ان کی فلائٹ ہے۔ اس عدالت کے فیصلے میں...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تقریب تقسیم انعامات میں ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو مکمل نظر انداز کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں میزبان ملک کی نمائندگی روایت رہی ہے لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی بھی عہدیدار کو مدعو نہیں کیا جس نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی صحت کی وجوہات کی بنا پر دبئی نہیں جاسکے تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید فائنل میچ کے موقع پر دبئی اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے لیکن اس کے باوجود آئی سی سی نے انہیں تقریب میں شامل...
    لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والی اداکارہ اور ماڈل ہیں جس کے باعث ان کی مصروفیات بھی بے انتہا بڑھ گئی ہیں۔ حال ہی میں میزبان اور پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے ایک نجی ٹیلی وژن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے انکشاف کیا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لئے دعوت دی لیکن انہوں نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل نے مزید بتایا کہ میں نے 400 سے 500 تک ہی پوڈکاسٹ ریکارڈ کی ہیں اور کسی کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ عامر کو کیوں دوں؟ اس لیے یہ انٹرویو نہیں...
    معروف بھارتی کامیڈین اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی۔ انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی منع کر چکے ہیں اور جب وہ کام کرنے سے منع کرتے تھے تو ان کیخلاف لکھا جاتا تھا...
    پاک افغان کشیدگی: جرگے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاک افغان بارڈر طور خم پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جرگہ کی نشست ہوئی، دونوں جانب سے 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ متنازع حدود کے تعین پر اتفاق کے بعد طور خم تجارتی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طور خم سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاک افغان نمائندوں کے جرگے کی نشست ہوئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان جرگہ نمائندگان طورخم ٹرمینل میں مل بیٹھ گئے۔ قبائلی جرگہ اور افغان جرگہ کے درمیان مذاکرات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ مرکزی بینک کے سابق گورنر مارک کارنی کو پارٹی کے نئے رہنما کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ لبرل پارٹی کی قیادت کے لیے پارٹی میں جو ووٹ ڈالے گئے، اس کی حتمی تعداد کے مطابق کارنی کو تقریبا 86 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ متعدد ایشیائی ممالک ٹرمپ کی بھاری محصولات پالیسی کی زد میں مارک کارنی جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے، جنہوں نے نو برس سے زائد عرصے تک وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے کے بعد، جنوری میں استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ نئے...
    بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی، یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی، گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزموں پر...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ماکوروبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ Post Views: 1
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی آ چکی ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی کو بھی پوڈ کاسٹ میں شرکت کا معاوضہ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط...
    امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی امریکیوں کو ایک گھنٹہ پہلے ہی نیند سے بیدار ہونا پڑا ہے۔اتوار کو جب بعض امریکی صبح سات بجے سو کر اٹھے تو گھڑیوں میں سات نہیں بلکہ آٹھ بج رہے تھے۔ کیوں کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے سرکاری طور پر گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھںٹہ آگے ہو چکی تھیں۔ ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکا کی کئی ریاستوں میں گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں۔مارچ میں گھڑی کی سوئیاں آگے کرنا موسمِ گرما کی آمد کا پیغام...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے رات گئے لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان اور یو سی چیئرمین بھی تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے قدیم علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ Post Views: 1
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے اپنی ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد دوبارہ جِم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے، جو ان کی بحالی اور صحتیابی کے عمل کا حصہ ہے۔ صائم ایوب کو 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا تھا جب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے دائیں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 6 ماہ کا آرام تجویز کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بحالی کے لیے انہیں برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ مزید پڑھیں:کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا ، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
    ریاض: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ملاقات کریں گے، جہاں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے اور امریکی امداد کی بحالی پر بات چیت متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ معطل کر دی تھی، جس کے بعد زیلنسکی امریکہ کی شرائط ماننے پر مجبور ہو گئے۔  اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ نے یوکرین سے اس کے معدنی وسائل کا معاہدہ طلب کیا تھا، تاکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم کا ازالہ کیا جا سکے جو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں یوکرین کو دی گئی تھی۔ امریکی امداد معطل ہونے کے بعد یورپی ممالک نے متبادل راستے تلاش کرنے کی...
    چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور عالمی معیار کی آئی ٹی تربیت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی اور آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ مزید برآں، ہواوے کی جانب سے اب...
    کینیڈاکے اگلے وزیر اعظم مارک کارنی ہوں گے کیونکہ امریکا کے ساتھ تاریخی کشیدگی اور تجارتی جنگ کے خدشات کے درمیان جسٹن ٹروڈو کی جگہ مارک کارنی کو حکمراں لبرل پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ بینکر وزیر اعظم ہی کیوں؟ کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں پیدا اور مغربی صوبے البرٹا میں پرورش پانے والے، مارک کارنی نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر ایک بیرونی شخص کے طور پر پیش کیا ہے جو معاشی بدحالی اور غیر یقینی صورتحال کے دور میں کینیڈا کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 4 مارچ کو کینیڈا کی مصنوعات پر سخت ٹیرف کے نفاذ کے اعلان کے بعد کینیڈا کو شدید ناراض...
    اسلام آباد‘اکوڑہ خٹک (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشتگردی ہے، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کا غم تازہ تھا، مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کو بھی شہید کر دیا گیا۔ دارلعلوم حقانیہ کے در و دیوار غم زدہ ہے، جدائی قابل برداشت نہیں ہوتی، سوائے صبر کے اور چارہ ہی کیا ہے، مجھے یوں احساس ہو رہا تھا یہ حملہ حامد الحق پر نہیں میرے گھر میرے مدرسے پر ہوا، یہ حملہ میرے مادر علمی پر...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف ضلع پشاور نے پشاور کے فنڈز کو دیگر اضلاع میں استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور اراکین اسمبلی کو اس میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع پشاور کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان، ساجد نواز اور شاندانہ گلزار اور مختلف علاقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ پشاور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور گزشتہ تین الیکشن میں پشاور سے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا ہے مگر اب پشاور میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس میں نظر انداز کیا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر پر پیش نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد میں ناکامی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ استحقاق کمیٹی کو سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ دار افسروں کو سزا کے ساتھ ملازمت سے بھی برطرف کرنا چاہیے۔ اْن کا کہنا تھا کہ جن افسران نے ایوان کے ارکان کی گرفتاری...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اس شہر میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں اس قابل نہیں ہونگے کہ ان کا حل نکال سکیں۔ نارتھ کراچی میں گورنر سندھ ریسٹورنٹ پر سحری کے لئے آئے، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار اور دیگر افراد تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف باہر کے لوگوں کی انویسٹمنٹ لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو وفاق سے پیسہ ملے گا جو اس شہر اور صوبے پر لگے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پرسوں میں نے بات کی تو پیپلز...
    کینیڈا کی لبرل پارٹی آج اپنے نئے لیڈر کا انتخاب کرے گی، اور سابق بینکر مارک کارنی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں، تو وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔ مارک کارنی، جو بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر رہ چکے ہیں، پارٹی میں وسیع حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مرکزی حریف کرسٹیا فری لینڈ ہیں، جو ٹروڈو حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر مسلسل دباؤ اور تجارتی پابندیوں کے باعث لبرل پارٹی کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست بنانے کی باتیں کی ہیں، جبکہ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیوں نہیں گئے، کہاں جانا تھا، کہاں نہیں جانا تھا، یہ اُن جیسے بی پلیئر سے اُوپر کا معاملہ ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ اُمید ہے پاکستانی فینز نے بھی یہاں انجوائے کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا ہے، اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس سے لاپتہ ہونے کے بعد بربریت سے قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔ جامعہ کراچی انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر کی لاش کے چار مختلف جگہوں سے نمونے لیے گئے تھے۔ رپورٹ پر پرنسپل انوسٹی گیٹر، معاون تفیش کار اور ٹیکنکل مینجر کے دستخط موجود ہیں۔ سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا واضح...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔   وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں ملیں گے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل زیرغور آئیں گے۔
    ویبنار میں انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی رہنمائوں اور بین الاقوامی قانون دانوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام ایک ویبینار کے شرکاء نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا عالمی مسئلہ ہے جس میں فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق”خاموش متاثرین، 1947ء سے بھارتی قبضے کے تحت کشمیری خواتین کی جدوجہد” کے عنوان سے ویبنار کے شرکاء نے جنسی تشدد اور جبری گمشدگیوں کی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جنگی جرائم پر بھارت کے احتساب اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کا...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کی یونیورسٹی نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین بعض افراد میں ”پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم“ (PVS) کا سبب بن رہی ہے، اس سنڈروم کے حیاتیاتی عوامل کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں، تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے متاثرہ افراد میں ورزش کی عدم برداشت، شدید تھکن، سن ہونے کا احساس، ذہنی دھند، بے خوابی، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، کانوں میں شور، چکر آنا، پٹھوں میں درد اور مدافعتی نظام میں تبدیلی جیسے علامات دیکھی گئی ہیں۔ عالمی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ ویکسین نے ان کی صحت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا، حالانکہ یہ ویکسین لاکھوں...
    رمضان المبارک شروع ہوتے ہی دنیا بھر میں جہاں کھانے پینے کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے، وہیں پاکستان میں اس بابرکت مہینے میں منافع خور اشیا خور و نوش کے دام بڑھا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اس مخصوص ماہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر ایک ایسا قصاب بھی ہے جو 800 روپے فی کلو میں بڑے جانور کا گوشت فروخت کررہا ہے۔  قصاب عنایت اللہ نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خدا کی خوشنودی کے لیے 800 روپے فی کلو میں بڑا گوشت فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ ان کا...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں ایونٹ کا فائنل میچ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تاحال اپنے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ روہت شرما 2 ماہ بعد 38 سال کے ہونے والے ہیں، ان سے متعلق خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2027 سے قبل ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا بتانا تھا کہ میں اس...
    کراچی: شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ...
    برطانوی صحت کے حکام کے مطابق برطانیہ کو دوسری نورو وائرس کی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں کو حال ہی میں یہ بیماری ہوئی ہے وہ دوبارہ خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماربرگ وائرس کیا ہے اور یہ کتنا خطرناک ہے؟ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے خبردار کیا ہے کہ وائرس کی لیبارٹری رپورٹس، جو متلی، الٹی اور اسہال کا سبب بن سکتی ہیں، اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ UKHSA کی لیڈ ’ایپیڈیمولوجسٹ‘ ایمی ڈگلس نے کہا کہ اس وقت کیسز کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔ این ایچ ایس کے نئے اعداد و شمار یہ بھی...
    خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے، جس میں 14 تجزیہ کار جواب دہندگان میں سے اکثریت کی رائے ہے کہ پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کرےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 6 بار شرح سود میں کمی ہو چکی ہے، اب اگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے تو یہ مسلسل ساتویں بار ہوگا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرےگا۔ یہ بھی پڑھیں شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں کا منافع بھی کم ہوگیا یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں شرح سود 22 فیصد کی ریکارڈ سطح پر تھی۔ اس سروے کے امکانات کے حوالے...
    کتابیں دو قسم کی ہوتی ہیں، ایک وہ جو آپ کو مجبوراً پڑھنا پڑتی ہیں اور دوسری وہ جو آپ کو پڑھنے پر مجبور کرتی ہیں۔ ظفر مسعود کی کتاب ’سیٹ ون سی‘ کا شمار مؤخر الذکر کتابوں میں ہوتا ہے۔ ظفر مسعود پیشے کے اعتبار سے بینکر لیکن مورثی اعتبار سے فلسفی، نفسیات دان اور دانشور ہیں۔ ان کا تعلق اس خانوادے سے ہے جس کی رگوں میں نانا سید محمد تقی، رئیس امرہوری اور جون ایلیا کا خون رواں ہے۔ ان کے والد پاکستان کے نامور اداکار منور سعید ہیں۔ جو  ٹی وی فلم اور اسٹیج کا ایک معتبر نام ہے۔ ان کے نانا تقی صاحب وہی ہیں جنہوں نے 1961 میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کے کہنے...
    نادیہ خان ایک معورف اداکارہ اور میزبان ہیں جو مختلف چینلز پر نظر آتی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، وہ اپنے خیالات کے اظہار میں خاصی بے باک ہیں، سو جو کچھ ان کے ذہن میں آتا ہے وہ بے دھڑک بول دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان سے کیا رشتہ ہے؟ چاہت فتح علی خان بول پڑے کچھ عرصہ قبل نادیہ خان کا یوٹیوبر نادر علی سے جھگڑا ہوا تھا۔ تب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ نادر بہت نامناسب سوالات پوچھتا ہے اور وہ اس کے پوڈ کاسٹ میں کبھی نہیں جائیں گی۔ اب نادیہ خان نے ایک نجی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نادر علی کے...
    فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کیلئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ماکو روبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں...
    اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے۔ ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان...
    NEW DELHI: بھارت نے دبئی میں اتوار کے روز نیو زیلینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا اعزاز جیتا۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے 252 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا، جس کے ساتھ ہی بھارت نے وائٹ بال کرکٹ میں اپنی غلبہ کو مزید مستحکم کیا۔ مزید پڑھیں: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایک غیر معمولی کھیل اور ایک غیر معمولی نتیجہ، ہماری کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر...
    میری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے ، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی اور ان سے آپریشن کا ذکر کیا، ان سے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا میں نے واضح کیا کہ جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،اگر دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا تو جواب دیا جائے گا، ہمیں اڑا دیں گے ، اس کے بعد جو صدا اٹھے گی اس کا اندازہ ہے، اکوڑہ خٹک میں خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشت گردی ہے ، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب...
    سیلاب کے بعدگھر کا وعدہ پورا نہیں کیا، اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں پی پی الٹی سمت میں جا رہی ہے پنجاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ہوگئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے...