NEW DELHI:

بھارت نے دبئی میں اتوار کے روز نیو زیلینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا اعزاز جیتا۔

روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے 252 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا، جس کے ساتھ ہی بھارت نے وائٹ بال کرکٹ میں اپنی غلبہ کو مزید مستحکم کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایک غیر معمولی کھیل اور ایک غیر معمولی نتیجہ، ہماری کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر فخر ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ ہماری ٹیم کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر مبارکباد۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ٹیم کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ ایک ایسی جیت جو تاریخ رقم کرتی ہے، آپ کی طاقتور توانائی اور میدان میں ناقابل تسخیر غلبہ نے قوم کو فخر کا احساس دلایا، اور کرکٹ کی عظمت کے لیے نیا معیار قائم کیا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ

بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی بھارت کی تیسری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فتح پر سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات دیے۔ معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ لڑکوں، آپ نے یہ کر دکھایا آپ کو اور پورے ملک کو مبارک ہو۔

فلم ساز وویک رانجن اگنی ہوتری نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر کپتان روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واہ، واہ ٹیم انڈیا آپ چیمپئن ہیں، آپ نے بھارت کو ایک عظیم فتح دلائی اور شاندار ٹورنامنٹ کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟

اداکار ابھشیک بچن نے اس لمحے کو خوشی کے ساتھ منایا، اور لکھا کہ یہ ٹرافی گھر آ رہی ہے، مہارت، عزم، اور جذبے کا ماسٹر کلاس۔ ٹیم انڈیا، آپ دنیا کی سب سے بہترین ٹیم ہیں۔

ماڈل سے اداکارہ بنی میلنڈ سومن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ہم جیت گئے کئی سالوں بعد میچ دیکھا اور خوش ہوں کہ وہ یہ تھا، مبارک ہو ٹیم انڈیا ۔

ملیالم فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار ماموٹٹی نے بھی اس شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک غیر معمولی اور مکمل چیمپئنز ٹرافی جیت ہے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بدترین ریکارڈ بنالیا

اس فتح کے ساتھ بھارت نے تیسری بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

روہت شرما، ایم ایس دھونی کے بعد واحد بھارتی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے وائٹ بال کرکٹ میں متعدد آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی چیمپئنز ٹرافی جیت ایک غیر معمولی مزید پڑھیں روہت شرما کرتے ہوئے بھارت نے نے بھی کہا کہ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

دبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں،25سال بعد نیوزی لینڈ اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، شائقین کرکٹ کو بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔

دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔

نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کریہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے فائنل ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کنڈیشن سے واقف ہیں، پچ ویسی ہی ہوگی، کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں، پوری ٹیم کے اندر بہترین ہم آہنگی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں، آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائی تھیں۔

دوسری جانب کیوی بلے باز ول ینگ نے کہا ہے کہ ہم گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، اب زیادہ سنبھل کر حریف باؤلرز کا سامنا کریں گے،ہمارے باؤلرز بھی اب بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی سے میدان میدان میں اتریں گے۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلئے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلئے پر اعتماد ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیے
  • بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟
  • نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
  • فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • نیوزی لینڈکوشکست،  بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی کس کی ؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا