رمضان کا پہلا عشرہ، چینی 10 روپے کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور( نیوز ڈیسک)رمضان کا پہلا عشرہ مکمل ہوتے ہی چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈالر سستا چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 167 روپےہو گئی ہے۔
امریکا میں چھوٹا نجی طیارہ کار پارکنگ سائٹ پر گر کر تباہ، تمام زخمی مسافر ہسپتال منتقل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے اور ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ارسا ذرائع نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول تک پہنچے کےلیے سطح صرف 3 فٹ رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ ہے۔
ارسا نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔
منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Post Views: 1