پشاور:

خیبرپختون خوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا فیصلہ

پڑھیں:

بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے: سشیری رحمٰن نے خواتین کے عالمی دن پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر قرارداد ایوان میں پیش کر دی گئی۔

شیری رحمٰن کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور کاروبار میں مواقع فراہم کیے جائیں، بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے۔

متن کے مطابق قرارداد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف کیسز کو بروقت حل کیا جائے، خواتین سیاسی قیدیوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے، کام کی جگہوں اور پبلک میں خواتین کی ہراسانی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال

"جنگ " کے مطابق قراردار کے متن میں ایوان سے خواتین کو کھیل کے شعبے اور تعلیم کے میدان میں مواقع دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو پاکستان میں برابری کے حقوق دیئے جائیں۔شیری رحمن نے یہ بھی کہا  کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر 2 منٹ میں ایک عورت بچہ پیدا کر کے مرجاتی ہے، خواتین گھر کو سپورٹ کر رہی ہیں لیکن ظلم کا شکار ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے ہرجگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے، انجنیئیرامیر مقام
  • حکومت کا ڈیجیٹل پرائزبانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ
  • حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھیجنےکا فیصلہ
  • بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے: سشیری رحمٰن نے خواتین کے عالمی دن پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی
  • بعض اہم وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی پرچہ مگوئیاں
  • وفاقی کابینہ، نئے وزرا، معاونین خصوصی اور مشیران کو قلمدان سپرد
  • وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین کو قلمدان تفویض
  • حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنیکا فیصلہ
  • البانیہ، ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کی منظوری