Daily Mumtaz:
2025-03-10@09:03:51 GMT

ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیوں نہیں گئے، کہاں جانا تھا، کہاں نہیں جانا تھا، یہ اُن جیسے بی پلیئر سے اُوپر کا معاملہ ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ اُمید ہے پاکستانی فینز نے بھی یہاں انجوائے کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا ہے، اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئن تھا جبکہ 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیے

چیمپئنز ٹرافی، جو کہ آئی سی سی کے سب سے اہم ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک خصوصی سفید کوٹ دیا جاتا ہے۔ یہ سفید کوٹ ٹیم کی محنت، عزم اور کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے ہر میچ کی اہمیت ہوتی ہے اور ٹیمیں نہ صرف ٹرافی بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو برتری اور عزم کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

سفید کوٹ ایک اعزازی بیج کے طور پر چیمپئنز کی شان کو بڑھاتا ہے اور یہ بے مثال عزم کی ایک نشانی ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔

یہ روایت 2009 میں جنوبی افریقہ میں چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں شروع ہوئی، جب رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر یہ سفید کوٹ دیے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟

بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا، جبکہ پاکستان نے 2017 میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی اور سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے یہ سفید کوٹ پہننے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظرانداز کرنے پر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا
  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج
  • چیمپئنز ٹرافی میزبان پاکستان کی اختتامی تقریب میں کوئی نمائندگی نہ تھی
  • چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیے
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان مکمل نظر انداز
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی کس کی ؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی: سرفراز احمد