وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے فون پر عرفان سلیم سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے علی امین گنڈاپور کو تمام مسائل سے آگاہ کیا۔

علاقائی امن پاکستان، افغانستان کے مفاد میں ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں ہی کے مفاد میں ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ کے پی نے صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم

پڑھیں:

فضل الرحمان کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے بارے میں ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کا انتظار ہے۔

انہوں نے جے یو آئی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں الیکشن آڈٹ کے مطالبے پر کہا کہ ہم سے بھی پشاور میں سیٹیں چھینی گئیں، جو چاہتا ہے آئے اور پشاور میں الیکشن آڈٹ کرا لے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات ہوجائے گی، ہم قومی ایجنڈا بنارہے ہیں، جس میں تمام جماعتوں کو شامل کریں گے، جلد اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے پی ٹی آئی کی توقعات سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم کسی اور کی طرف نہیں دیکھ رہے۔

اسد قیصر نے وزارت داخلہ میں طلال چوہدری اور پرویز خٹک کی آمد پر کہا کہ اب ان کی آپس میں لڑائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کیخلاف اعلانیہ چارج شیٹ
  • پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • شائد علی امین کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے مولانا نے تنقید کی: کامران مرتضیٰ
  • گورنر سندھ کا بڑا اعلان؛ اورنگی، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی
  • پی ٹی آئی قیادت واضح کرے علی امین گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں؟ حافظ حمد اللّٰہ
  • عطاء تارڑ کی کیبل آپریٹرز کے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی
  • فضل الرحمان کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، اسد قیصر
  • عطاء تارڑکی کیبل آپریٹرز کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی  
  • وزیر اعظم سے چینی سفیر سے ملاقات،پاک چین دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی