بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں ایونٹ کا فائنل میچ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تاحال اپنے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما 2 ماہ بعد 38 سال کے ہونے والے ہیں، ان سے متعلق خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2027 سے قبل ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا بتانا تھا کہ میں اس فارمٹ سے ریٹائر نہیں ہورہا ہوں، یہ اس لیے بتارہا ہوں تاکہ آگے افواہیں ختم ہوں، مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جو چل رہا ہے چلے گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 83 بالز میں 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے

بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگارکر نے مستقبل سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ اور روہت شرما سے تبادلہ خیال کیا اور اپنے ارادوں سے آگاہ کیا جس پر نہ بورڈ نے اعتراض کیا اور نہ ہی روہت شرما نے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین کرکٹ ٹیم روہت شرما.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین کرکٹ ٹیم روہت شرما روہت شرما نے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں اچھا شاندار ٹیلنٹ موجود ہے اور تمام کھلاڑی بہترین طریقے سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہمیں بھی اُن کی مدد کرنے اور تجربہ شیئر کرنے میں مزا آتا ہے اور یہی چیز بھارتی ٹیم کو دیگر سے مضبوط بناتی ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ جب آپ جارہے ہوتے ہیں تو ٹیم میں ہہتر جگہ چھوڑ کر جانا چاہیے، مجھے اب محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس ایسے لڑکے اور اسکواڈ تیار ہوگیا ہے جو اگلے 8 سالوں تک کرکٹ کی دنیا میں راج کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ
  • چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
  • روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بدترین ریکارڈ بنالیا
  • روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
  • روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل ہارے تو روہت شرما ریٹائر ہوجائیں گے؟
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے مختلف بورڈ، آئی سی سی عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ
  • روہت، ویرات اور جڈیجا کے مستقبل کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد ہوگا