وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں ملیں گے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل زیرغور آئیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیف جسٹس پاکستان سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اعلامیے کے مطابق یہ عالمی جوڈیشل کانفرنس 10 مئی کو مظفر آباد میں منعقد ہوگی، جس میں قانونی ماہرین، عدلیہ کے ارکان اور اسکالرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں آزاد کشمیر کے عدالتی ڈھانچے کی انفرادیت سمیت اہم قانونی اور عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔