لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والی اداکارہ اور ماڈل ہیں جس کے باعث ان کی مصروفیات بھی بے انتہا بڑھ گئی ہیں۔

حال ہی میں میزبان اور پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے ایک نجی ٹیلی وژن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے انکشاف کیا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لئے دعوت دی لیکن انہوں نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدنان فیصل نے مزید بتایا کہ میں نے 400 سے 500 تک ہی پوڈکاسٹ ریکارڈ کی ہیں اور کسی کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ عامر کو کیوں دوں؟ اس لیے یہ انٹرویو نہیں ہوسکا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر

پڑھیں:

ماہانہ پانچ لاکھ روپے کمانے والا 13 سال کا پاکستانی بچہ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 13 سالہ بچہ کاشان عدنان سیلانی ویلفیئر سے کورس سیکھنے کے بعد ہر ماہ پانچ لاکھ روپے کماتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ رمضان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کاشان عدنان نے کہا کہ میں نے سیلانی سے اے آئی اور چیٹ بوٹ ڈیولمپنٹ کورس کیا ہے اور ویبین موبائل ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ کا کورس بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر مہینے پانچ لاکھ روپے کما رہا ہوں۔

کاشان عدنان نے کہا کہ لیکن حضرت کا ویژن یہ ہے کہ جو بھی بچہ پاکستان میں ابھی لاکھوں میں کما رہا ہے وہ پاکستانی کرنسی میں نہیں بلکہ لاکھوں ڈالرز میں کمائے۔

اقرار الحسن نے پوچھا کہ آپ کس طرح کی خدمات کلائنٹس کو فراہم کررہے ہیں؟

جواب میں کاشان نے کہا کہ میں نے اپنی اسٹارٹ کمپنی ’آغاز ٹیک‘ کے نام سے شروع کی ہے، میں انٹرنیشنل کلائنٹس کے ساتھ کام کرتا ہوں اور 100 سے زائد طلبا کو پڑھا بھی رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیلانی سے کورس مکمل کرنے کے بعد بچوں کو پڑھا کر اپنی تعلیم بانٹ رہا ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)


مزیدپڑھیں:عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اٹھانے اور پی ٹی آئی کو 20 کروڑ کا قرضہ دینے والا شخص کون ہے؟

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ صاحبہ کا ماضی میں ساتھی اداکار کو تھپڑ مارنے کا انکشاف
  • پوڈکاسٹر کا انکشاف: ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا
  • ہانیہ عامر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے کتنے لاکھ کا مطالبہ کیا؟
  • اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا
  • فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ کتنے دنوں میں منسوخ کروانا لازمی؟ نادرا کا اہم بیان
  • ہانیہ عامر نے انٹرویو کیلیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا؛ معروف پوڈ کاسٹر
  • معروف اداکارہ نے سونا کیسے دوسرے ملک اسمگل کیا؟ اعترافی بیان نے تہلکہ مچا دیا
  • ماہانہ پانچ لاکھ روپے کمانے والا 13 سال کا پاکستانی بچہ
  • معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی،دیکھیں