کسی بھی حالات میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا،وکیل حامد خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس میں وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی حالات میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا، فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بغیرقائم نہیں ہو سکتیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کررہاہے، وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی بار کیس میں فوجی عدالتوں سے متعلق 21ویں ترمیم چیلنج کی گئی،کسی بھی حالات میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا، فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بغیرقائم نہیں ہو سکتیں،فوجی عدالتوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر بھی اصول طے شدہ ہیں،فوجی عدالتوں کے حوالے سے آئینی ترمیم مخصوص مدت کیلئے ہو سکتی ہے۔
مشترکہ اجلاس: حکومت نے اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی بنالی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فوجی عدالتوں میں میں سویلینز
پڑھیں:
اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کر سکتا، لیاقت بلوچ
کراچی:نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینوں کا ہے کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ فلسطین کے فیصلے کرے، اسی طرح پاکستان اور بھارت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کشمیر کا فیصلہ کریں۔
بانی پاکستان نے جو کچھ اسرائیل کے لئے کہا وہ سب کے سامنے ہے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار ہے کوئی بھی انبیا کی سرزمین پر اپنا قبضہ نہیں کرسکتا اور نا ہی کشمیر پر کوئی اپنا فیصلہ مسلط کرسکتا ہے۔
ترجمان حماس ڈاکٹر ناجی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین کے لئے موثر آواز اٹھائی ہے فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے لڑتے رہیں گے۔