چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش، آئی سی سی کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش، آئی سی سی کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش ہے جس پر آئی سی سی سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی جائے گی۔دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے۔
حیران کن طور پر میزبان پی سی بی کے نمائندے کو آئی سی سی نے مدعو نہیں کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید وہاں موجود تھے لیکن آئی سی سی نے ان کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا۔ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام کو نہ بلانے پر بورڈ نے اظہار ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سمیر احمد سید کو اسٹیج پر نہ بلانا سمجھ سے بالاتر ہے، چیئرمین پی سی بی کی مصروفیت کی باعث سمیرسید نے نمائندگی کی۔پی سی بی حکام اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان سے وضاحت مانگی جائے کہ میزبان بورڈ کو نظر انداز کیوں کیا گیا۔پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی فائنل پر عدم دستیابی کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ سمیر احمد سید فائنل پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اختتامی تقریب میں اسٹیج پر کس کو مدعو کرنا ہے، اس کا فیصلہ آئی سی سی حکام نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ماضی میں آئی سی سی ایونٹس پر میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسداری نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت ناراض ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکام کو نہ بلانے پر بورڈ کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام آئی سی سی کے
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان مکمل نظر انداز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے باوجود تقریب تقسیم انعامات میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام ہی تقسیمِ انعامات تقریب کے مہمانوں کا انتخاب کرتے ہیں، ماضی میں آئی سی سی انعامات تقریب میں ہمیشہ میزبان ملک کے نمائندے موجود رہے۔
بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی
نیوزی لینڈ کے 251 رنز کے تعاقب میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کی اور تیز کھیلتےہوئے نصف سنچری مکمل کی، پہلی وکٹ کی شراکت میں شبمن گل کے ساتھ انہوں نے 105 کا مجموعہ کھڑا کیا۔
مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل طور پر ناکام ہوئے اور محض دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک رن بنا کر بریسویل کو وکٹ دے گئے تھے۔