مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے مطابق ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فورینزک تجزیے کے لیے بھیجنے اور ملزم ارمغان کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علاقےکی سیکیورٹی کے سربراہ اور مالک مکان سے بھی ملزم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اسی طرح ملزم ارمغان کی سرگرمیوں سےمتعلق مقامی انٹیلیجنس یونٹ، گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی معلومات لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی

اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق پولیس کو ملزم ارمغان کے والد سے تحقیقات کرنے اور ان کا کرمنل رکارڈ چیک کرنے کا کہا گیا ہے، ملزم کی رہائش گاہ سے برآمد ممنوعہ اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سے متعلق بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح ملزم کی رہائش گاہ سے ملنے والے ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق  بھی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے اسپیشل پبلک پروسکیوٹر نے ملزم ارمغان کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ تعلق سے متعلق بھی تحقیقات کی مزید ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع

پولیس کو ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے مصطفیٰ عامر کے اغوا کے سلسلے میں تاوان طلب کرنے والے ٹیلی فونز کے حصول سمیت ملزم کے فون اور مقتول کی والدہ کے فون کو کیس پراپرٹی کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ کے بینک اکاؤنٹس، فون ڈیٹا اور ٹریول ہسٹری حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے حب میں درج مقدمے کی کراچی منتقلی کے لیے ایس ایس پی حب کو لکھے گئے خط کا مقصد بھی دریافت کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر انٹیلیجنس یونٹ بینک اکاؤنٹس تاوان ٹریول ہسٹری حب فورینزک فون ڈیٹا قتل کیس کالعدم تنظیموں کراچی گائیڈ لائنز مصطفیٰ عامر منی لانڈرنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹیلیجنس یونٹ بینک اکاؤنٹس تاوان ٹریول ہسٹری فورینزک فون ڈیٹا قتل کیس کالعدم تنظیموں کراچی گائیڈ لائنز مصطفی عامر منی لانڈرنگ ملزم ارمغان کے بھی تحقیقات کی ہدایت کے لیے

پڑھیں:

مصطفیٰ عامرقتل کیس: ارمغان کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات طلب

کراچی:

مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ایف آئی اے نے مختلف بینکوں، مالیاتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کومراسلے لکھ دیے۔ 

ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے معاملے پرایف آئی اے،اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ فارٹیرارزم نےمختلف اداروں کوخطوط ارسال کردیے، ذرائع کےمطابق مذکورہ اداروں میں مختلف بینک، مالیاتی ادار و ہاؤسنگ سوسائیٹیاں، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی،ایف بی آراورڈی ایچ اے شامل ہیں۔

ذرائع کےمطابق بینکوں سے اکاؤنٹس کی تعداد،موجود رقم اوراقسام کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے، ایس ای سی پی سے ارمغان کے نام پریا مشترکہ رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ڈی ایچ اے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے ارمغان کے نام پرجائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے،اینٹی منی لانڈرنگ کی جانب سے ملزم کےنام پررجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات فراہمی کے لیے بھی متعلقہ ادارے کومراسلہ ارسال کیا گیا ہے، محکمہ ایکسائز کو ارمغان کے گھرسے ملنے والی بیش قیمت گاڑی سمیت دیگرگاڑیوں کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی پولیس کو تحقیقات میں رہنمائی کے لیے تفصیلی گائیڈ لائنز جاری
  • مصطفیٰ قتل: اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا ارمغان کے والد کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کا حکم
  • حکومت امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کرے گی، عقیل ملک
  • پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے ملک سے باہر پھیلے ہوئے کاروبار کا بھی سراغ مل گیا
  • مصطفیٰ قتل کیس، ملزم ارمغان سے تحقیقات میں اہم شواہد تفتیشی اداروں کے ہاتھ لگ گئے
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • مصطفیٰ عامرقتل کیس: ارمغان کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات طلب
  • پنجاب: کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری