پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدنان فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی آ چکی ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی کو بھی پوڈ کاسٹ میں شرکت کا معاوضہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط پر؟

پوڈ کاسٹر نے بتایا کہ انہوں نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں بلانا چاہا تو اداکارہ نے 20 لاکھ روپے مانگے اس لیے انہیں پروگرام میں نہیں بلایا گیا۔

عدنان فیصل کے مطابق اگر وہ ہانیہ عامر کو معاوضہ دیتے تو انہیں باقی اسٹارز کو بھی معاوضہ دینا پڑتا۔ باقی اداکار بھی تو پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے آتے ہیں پھر ان کا کیا قصور کہ انہیں معاوضہ نہ ملے؟

میزبان نے عدنان فیصل سے سوال کیا کہ چند عرصہ قبل اداکارہ صائمہ قریشی نے ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی تو کیا صائمہ قریشی کی اپنی کمائی میں برکت ہے یا نہیں؟ اس پر عدنان فیصل نے کہا کہ وہ اداکارہ سے پوچھنا پڑے گا، انہیں اس بات کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی ہٹ فلموں ’جانان‘  اور’نا معلوم افراد‘  2 کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

ہانیہ عامر کے ہٹ ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ اور مجھے پیار ہوا شامل ہیں، ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر ملین فالوورز ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے عدنان فیصل متھیرا ہانیہ عامر ہانیہ عامر انٹرویو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے عدنان فیصل متھیرا ہانیہ عامر ہانیہ عامر انٹرویو ہانیہ عامر عدنان فیصل میں شرکت کے لیے

پڑھیں:

وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے، اداکار عدنان صدیقی

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف ٹی وی اداکار اور ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں تقوی اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی زندگی میں پورا سال صبر وبرداشت اپنانا چاہیے، روزہ ہمیں دوسروں کی بھوک کا بھی احساس دلاتا ہے، ہمیں نماز کی پابندی کرنی ہے اور وقت پر نماز پڑھی جائے تو کیا بات ہے، وقت پر نماز پڑھیں گے تو اس کے درجات زیادہ ہیں، نماز ہمیں نظم وضبط سکھاتی ہے، وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ فنکارعدنان صدیقی نے آج کی خصوصی نشریات“ باران رحمت“ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور رمضان کی مصروفیات اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیجنڈ اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ انڈسٹری میں ایک عرصہ ہوگیا ہے، یہ سب اللہ کا کرم ہے، نماز کے ساتھ، ساتھ میں کھانے کے وقت کی بھی پابندی کرتا ہوں، میں دو وقت کھانا کھاتا ہوں، صبح کا ناشتہ اور 7 بجے رات کا کھانا کھا لیتا ہوں، میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں ہے، میں بس نارمل کھانا کھاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیا دور کمروں تک آگیا ہے، کمروں میں افطاری ہوگئی، سحری میں ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا ختم ہوگیا ہے، میری والدہ ایک انرجی ڈرنک بنایا کرتی تھیں، دودھ میں کافی طاقتور چیزیں شامل کی جاتی تھیں، اب شاید رمضان کا وہ پہلے والا ماحول ہی نہیں رہا۔

عدنان صدیقی نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے گھر سے محلے میں افطاری جاتی بھی ہے اور ہمارے گھر آتی بھی ہے، یہ اچھا سلسلہ ہے، میں اپنے گھر آنے والے فوڈ رائیڈر سے بھی سحری اور افطاری کا ضرور پوچھ لیتا ہوں، میرے والد افطار کے لئے فروٹ چاٹ خود بناتے تھے، اور ہمارا ملازم بھی ہمارے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ صاحبہ کا ماضی میں ساتھی اداکار کو تھپڑ مارنے کا انکشاف
  • پوڈکاسٹر کا انکشاف: ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا
  • ہانیہ عامر نے انٹرویو کیلئے کتنے لاکھ معاوضے کا مطالبہ کیا؟معروف پوڈ کاسٹر کا بڑا انکشاف
  • اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا
  • فوت شدہ شخص کا شناختی کارڈ کتنے دنوں میں منسوخ کروانا لازمی؟ نادرا کا اہم بیان
  • اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا
  • ہانیہ عامر نے انٹرویو کیلیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا؛ معروف پوڈ کاسٹر
  • ماہانہ پانچ لاکھ روپے کمانے والا 13 سال کا پاکستانی بچہ
  • وقت کبھی نہیں بدلتا، لوگ بدل جاتے ہیں، زمانہ وہی رہتا ہے، اداکار عدنان صدیقی