2023 کے آخر میں گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ میپس لوکیشن ہسٹری کو آپ کے فون میں منتقل کیا جا رہا ہے جس کے بعد ٹائم لائن ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے کام ابھی جاری ہے اور اب گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 18 مئی تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔گوگل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اگر صارفین نے ٹائم لائن ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا ہے تو نئی سیٹنگز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق سیٹنگز کی تبدیلی 18 مئی سے قبل کرنا ہوگی۔اس سے قبل گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز پر محفوط کیا جاتا تھا مگر صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے اسے ڈیوائسز میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یور ٹائم لائن جسے پہلے لوکیشن ہسٹری کہا جاتا تھا، فون تک محدود ہوگی اور آپ کے ذاتی فون سے ہٹ کر دیگر ڈیوائسز میں اسے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اس کا ویب ورژن بھی دستیاب نہیں ہوگا، البتہ آپ اس کا بیک اپ تیار کرسکتے ہیں یا ڈیوائس ٹرانسفر سسٹم کو استعمال کرسکتے ہیں۔18 مئی کے بعد کلاؤڈ سرورز پر موجود محفوظ گوگل میپس کی تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جبکہ ڈیوائس پر محفوظ 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ ماضی کے دوروں یا پسندیدہ یادوں کے لیے گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر انحصار کرتے ہیں تو پھر آپ کو اس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدام کرنا ہوگا۔یعنی انہیں 18 مئی تک 3 ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرنا ہوگا۔اس کے بعد تمام غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری ٹائم لائن ڈیٹا کو کے لیے

پڑھیں:

زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے، کتنے صوبوں کو فائدہ ہو گا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں  

 لاہور ( طیبہ بخاری سے ) زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے ۔۔؟  اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیرناگزیر  ہے ،گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کنال تعمیر کی جا رہی ہے ۔ محفوظ شہید کینال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کےعین مطابق ہے۔محفوظ شہیدکنال سلیمانکی ہیڈورکس سے فورٹ عباس تک تعمیر کی جائے گی ۔

محفوظ شہیدکینال صرف پنجاب کے شیئر کا پانی استعمال کرے گی ،176 کلومیٹرطویل محفوظ شہید کینال دریائےستلج پر بنائی جائے گی۔حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے 1.2 ملین ایکڑ زمین لیزپردی جبکہ225.34 ارب روپے مختص کیے۔جون سےاکتوبر تک اس کینال میں  اضافی سیلابی پانی کااستعمال ہوگا ، جبکہ باقی 2 ماہ پنجاب کے شیئر سے پانی لیا جائے گا ,محفوظ شہیدکینال میں پانی کی مقدار 4120 کیوسک ہو گی

بلوچستان: محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں خراب ہونے کا خدشہ

 اگلے مرحلے میں فورٹ عباس سے مروٹ اور فورٹ عباس سے ڈھنڈوالا تک بالترتیب 120 اور 132کلومیٹر کینال بنائی جائیں گی جو اسی کینال کاحصہ ہیں ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں ایکڑ زمین کوسیراب کیا جا سکےگا۔واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے کلاز 8 کے مطابق، صوبے اپنے مختص شدہ پانی کے وسائل کے اندر رہتے ہوئے نہری منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے کی IRSA (Indus River System Authority) نے 4:1 کی اکثریت سے NOC جاری کرکےمنظوری دی ۔   انڈس ریور سسٹم اتھارٹی میں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، انڈس بیسن اریگیشن سسٹم میں 4.566 ملین ایکڑ فٹ پانی کی مقدار بھی بڑھادی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے ایس ایس پی حیدرآبادکا تبادلہ کرکے وکلا کا تنازع ختم کردیا

مزید تفصیلات کے مطابق   بھاشا ڈیم (2028) اور مہمند ڈیم (2027) کی تکمیل کے بعد 7.08 MAF اضافی پانی سے سندھ سمیت تمام صوبے فائدہ اٹھائیں گے۔بھارت نےراجستھان میں2005 میں بنجرزمین کو زرخیز بنانے کیلئے اندرا کینال کی تعمیرکی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان، اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا
  • 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کون کرتا تھا؟ راشد لطیف نے بڑے انکشافات کرنیکا اعلان کردیا
  • امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
  • کراچی، رمضان میں پیپلز بس سروس کا ٹائم بڑھانے کا اعلان
  • کراچی: رمضان میں پیپلز بس سروس کا ٹائم بڑھانے کا اعلان
  • پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
  • زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے، کتنے صوبوں کو فائدہ ہو گا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں  
  • حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنیکا فیصلہ