2025-02-21@12:32:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1034
«مالی میں»:
(نئی خبر)
رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی...
کراچی: فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا. پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔ مزید پڑھیں؛ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز کہا کہ شمالی کوریا اپنے ماؤنٹ کمگانگ ریزورٹ میں اس عمارت کو تباہ کر رہا ہے، جو کوریا کی جنگ کے بعد جدا ہو جانے والے خاندانوں کے درمیان ملاقات اور اجتماعات کے لیے استعمال ہوا کرتی تھی۔ یہ اقدام دونوں کوریاؤں کے درمیان تناؤ کی تازہ ترین علامت میں ہے۔ سیول میں یکجہتی کی وزارت کے ترجمان نے کہا، "ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر کو مسمار کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے، جس سے جدا ہو جانے والے خاندانوں کی مخلصانہ خواہشات پامال ہوتی ہیں۔" جنوبی کوریا: صدر یون سک یول کی گرفتاری فی الحال ٹل گئی ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری زراعت افتخار سہو کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز نماز استسقاء کی ادائیگی کیلئے اہتمام کریں، نماز استسقاء کل (جمعہ کی) صبح 10 بجے پنجاب بھر میں ادا کی جائے گی۔افتخار سہو کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کے سلسلے میں سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں، محکمہ زراعت صوبہ پنجاب کے تمام کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ...
لاہور: پاکستان ریلوے نے سیلاب 2022 کے سبب بند ہونے والی مسافر ٹرین 43 اَپ اور 44 ڈاؤں شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ ریلوے حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین 25 فروری 2025 سے بحال ہو جائے گی۔ ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور اور لاہور سے کراچی کینٹ کے درمیان براستہ فیصل آباد ’’چورڈ مین لائن‘‘ کے ذریعے چلے گی۔ ٹرین کی بکنگ کا آغاز بھی جلد شروع ہوگا۔ شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے رات 7:30 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی...
سعید احمد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، برطانوی سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے پر ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آئندہ ماہ 12 مارچ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کرے گی۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دے دی تو پی آئی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے ای)کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے 75ہزارڈالرزرقم اداکردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پاکستان کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو درکار فیس 75ہزارڈالرادا کردیے گئے، ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی ابتدائی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔واضح رہے کہ سن 2022میں پی آئی اے کے کراچی میں ایئرکریش کے بعد یورپی یونین کے قدغن کے بعد ایف اے اے نے پاکستانی پروازوں کی کیٹگری سی اے...
حکومت نے خزانے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کفایت شعاری مہم شروع کی جس کے تحت سرکاری اداروں، وزارتوں اور قومی اداروں میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال اگست میں 60 فیصد خالی آسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دی اور اب تک گریڈ ایک سے 22 تک کی کل 11 ہزار 877 خالی آسامیاں ختم کی گئی ہیں، سب سے زیادہ گریڈ 1 کی 2 ہزار 616 اور سب سے کم گریڈ 21 کی صفر 0 خالی آسامی ختم کی گئی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ختم کی گئی آسامیوں میں افسران کی کتنی آسامیاں ختم کی گئی ہیں، تو...
انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں کشمیر شاخ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے آج سے 15 روز مہم کا آغاز کر دیا۔ انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں کشمیر شاخ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے کی کانگریس شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری ریاست، ہمارا...
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد ماورا حسین کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ ودیا بالن نے فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا کی فلم کے بارے میں لکھا کہ ’خوبصورت لو اسٹوری تھیٹر میں دیکھ کر بہت لطف آیا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ماورا کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ’ماورا ! آپ کمال ہو‘۔ جس پر اداکارہ ماورا حسین نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کو ری ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ...
ریاض احمدچودھری یہودیوں کی بدقسمتی یہ کہ ان پر اللہ تعالیٰ نے بھی متعدد بار لعنت بھیجی ہے۔ یہودیوں نے اپنی ہزاروں سالہ زندگی اللہ تعالیٰ کی مسلسل نافرمانیوں میں گزاری ہے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے دور سے بنی اسرائیل نام کی قوم کا آغاز ہوا اور دم تحریر تک یہ قوم مسلسل بغاوت، سازش اور فساد کی علمبردار ہے۔ دنیا بھر کی اقوام میں یہ وہ واحد قوم ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ غضب و غصے اور پھٹکار و ملامت کا سزاوار ٹھہرایا ہے۔ اسرائیلیوں کی مکرو فریب کی پوری تفصیل قرآن پاک میں محفوظ کی گئی ہے۔قرآن پاک کے مطابق یہ قوم عہد و پیمان کی مسلسل نافرمانی کرتی تھی جس کے بعد...
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ قدرتی آفات کو کنٹرول کرنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے تاہم این ڈی ایم اے اس حوالے سے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ثمینہ خالد گھرگی نے کہاکہ این ڈی ایم اے سیلاب کے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے کوئی مستقل نظام کرسکتی ہے جس پر وفاقی وزیر قانونی و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے بہت زیادہ کام کیا ہے انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے تاہم اس حوالے سے...
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، لہذا ان منصوبوں کو فوری اور موثر انداز میں مکمل کیا...
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نبیؐ کے گھروں میں بلا اجازت نہ چلے آیا کرو نہ کھانے کا وقت تاکتے رہو ہاں اگر تمہیں کھانے پر بلایا جائے تو ضرور آؤ مگر جب کھانا کھالو تو منتشر ہو جاؤ، باتیں کرنے میں نہ لگے رہو تمہاری یہ حرکتیں نبیؐ کو تکلیف دیتی ہیں، مگر وہ شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے اور اللہ حق بات کہنے میں نہیں شرماتا نبیؐ کی بیویوں سے اگر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے تمہارے لیے یہ ہرگز جائز نہیں کہ اللہ کے رسولؐ کو تکلیف دو، اور نہ یہ جائز ہے کہ...
اسلام آباد: رواں مالی کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں حکومت کو 100 ارب روپے زائد وصول ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بدھ کے روز بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں حکومت کو گزشتہ مالی کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران 100 ارب روپے زائد وصول ہوئے. وہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی توقع سے 25 ارب روپے زائد ہے تاہم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ اس کی استطاعت سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سعودی کابینہ کے جرات مندانہ ردعمل کو امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، سرزمین فلسطین فلسطینیوں کی ہے ‘بے دخلی کی باتیں انسانی حقوق کی پامالی ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سیجاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ پہلے سے آباد فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کاٹرمپ کا بیان عالمی انسانی...
شعبان ایک بابرکت مہینہ ہے۔ نبی کریمؐ اس مہینے میں اکثر روزہ رکھا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں رسول اکرمؐ کو تمام مہینوں سے زیادہ یہ بات پسند تھی کہ شعبان کے روزے رکھتے رہتے، یہاں تک کہ رمضان کا مہینہ آجاتا۔ ماہ شعبان کی پندرہویں رات شب برأت کہلاتی ہے۔ برأت کے معنی دوری اور چھٹکارے کے ہیں۔ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ فرماتے ہیں: ’’شب برأت کو شب برأت اس لیے کہتے ہیں کہ اس رات میں دو قسم کی برأت ہوتی ہے۔ ایک برأت تو بدبختوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ دوسری برأت خدا کے دوستوں کو ذلّت اور خواری سے ہوتی ہے۔ جس طرح مسلمانوں کے لیے اس روئے زمین پر عید...
اﷲ تعالیٰ نے اپنے محبوب، شفیع المذنبین، رحمۃ اللعالمینؐ کی اُمّت کو بے شمار انعامات سے نوازا ہے، بل کہ یوں کہیے! کہ اس اُمّت پر انعامات کی بارش فرمائی ہے۔ اس اُمت کو اﷲ تعالیٰ نے تمام نبیوں سے اعلیٰ‘ اجمل‘ اکمل‘ افضل‘ اشرف اور برتر نبی کریم حضرت محمد ﷺ عطا فرمائے۔ جن کو تمام انبیائے کرامؑ کی امامت‘ قیادت‘ سیادت اور ختم نبوت کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز فرمایا اور ان کی اُمّت پر وہ لطف و کرم فرمایا جو کسی اُمّت کو حاصل نہ ہُوا۔ پھر اس اُمّت کو ایسے بابرکت مہینے و ایام عطا فرمائے جس میں عبادت کو ہزار سال کی عبادت کے برابر قرار دیا گیا۔ کسی دن کو تمام دنوں کا...
صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جسکے تحت دہشتگردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سے متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد اور بحالی کے لئے صوبائی اسمبلی میں ترمیمی مسودہ قانون نمبر 12 مصدرہ 2025 پیش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جس کے تحت دہشت گردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ ترمیمی مسودہ قانون 2025 کو ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) اسلام آباد سے 12 فروری بروز بدھ موصول ہونے والی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے دُبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کی معیشت طویل المدتی بحالی کی طرف گامزن ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی بدولت ممکن ہوا۔ شہباز شریف کے اس بیان کو آئندہ ماہ یعنی مارچ کے اوائل میں پاکستان کے لیے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے اولین جائزے کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی تجویز پر پاکستان سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 ء وی...
امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردیئےگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔ پروازوں کی حتمی کلیئر نس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں صوبے کے عوام کو رمضان پیکیج بصورت نقد دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے منتخب عوامی نمائندے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کابینہ اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں۔صوبائی حکومت نے...
وی اے سی کے تحت رجسٹرڈ 50,000 سے زیادہ کسانوں کے ساتھ، یہ اسکیم اہل کسانوں کو ان کی زرعی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گی اور خطے میں غربت میں کمی ، زرعی پیداوار میں اضافہ اور مالی بااختیار بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشی ایٹو گلگت بلتستان، (ایفاد) ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام نے جی بی میں دیہی کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے شراکت داری معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (ایفاد)، حکومت گلگت بلتستان اور اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون (اے آئی سی ایس)...
بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔ ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔ اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The...
وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اور اڈاپٹیشن پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں ورلڈ بینک کے مدد سے بحالی کے منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال،...
حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی ختم ہوجائے گی۔ منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس نے گزشتہ روز یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیلی صدر نے کہا کہ اگر حماس نے ہفتے کے روز دن 12 بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی ختم کردی جائے گی اور اسرائیلی فوج غزہ پر شدید حملے شروع کردے...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے مشہور شاعر عبدالکریم گدائی کے ناب سے منسوب گدائی لائبریری5 سال سے بند ،محکمہ ثقافت نے بحالی کے اقدامات نہ کئے ،شہریوں نے لائبریر ی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی(کامرس رپورٹر ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران کی جانے والی ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 4.205 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.736 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کے محصولات میں...
واشنگٹن ،غزہ (صباح نیوز،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی‘ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو...
کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پالیسی ساز اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ انسانوں کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوش حالی کو کبھی اہمیت نہیں دی اور حکومتیں اس پہلو کو تواترکے ساتھ نظر انداز کر رہی ہیں۔ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان:”ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل: کل کے رجحانات اور بصیرتیں“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوش حالی کو کبھی اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں...
تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرنے کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تکبرانہ لہجے اختیار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگر حماس نے ہفتے کے روز یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوئے صرف تین ہفتے گزرے تھے کہ اسرائیل نے متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےدوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ ہفتے تک حماس نے مزید یرغمالی رہا نہیں کیے تو ہم تمام معاہدے ختم کرکے دوبارہ جنگ شروع کردیں گے۔ خیال رہےکہ اب تک غزہ میں جنگ بندی کا معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والے 33...
اسلام ٹائمز: یہ پہلی بار نہیں ہے کہ USAID پر متنازعہ منصوبوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ 2013 میں ویکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات نے ظاہر کیا تھا کہ یہ ادارہ وینزویلا کی حکومت کو کمزور کرنے اور ہوگو شاویز کے حامیوں کی سماجی زندگی اور تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ایک سال بعد یعنی 2014 میں، ایسی رپورٹس سامنے آئیں جن میں کہا گیا کہ USAID نے کیوبا میں خفیہ میڈیا پلیٹ فارمز کی مالی معاونت کی ہے، جن کا مقصد حکومت کیخلاف احتجاج کو بھڑکانا اور اس ملک کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ تحریر: علی مزروعی ایلون مسک، مشہور ارب پتی ہیں، اب...
بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سنیل گروور اپنے مشہور کردار ’گتھی‘ اور ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ کے باعث بے حد مقبول ہوئے، لیکن 2018 میں ایک جھگڑے کے بعد انہوں نے کپل کا شو چھوڑ دیا۔ یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب کپل اور سنیل آسٹریلیا سے واپس آرہے تھے اور دورانِ پرواز ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد سنیل گروور نے شو کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ تاہم، 6 سال بعد دونوں نیٹ فلکس کے "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سنیل کے جانے کے بعد کپل کے شو کی مقبولیت میں کمی آئی، جس سے...
سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی، ہدایت کار ایٹلی، جو شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم 'جوان' کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اب سلمان خان کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ A6 پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم 500 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک شاندار پیریڈ ڈرامہ ہوگی، جس میں ری انکارنیشن (دوبارہ جنم) کا دلچسپ عنصر شامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، ایٹلی فلم کے لیے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ اگر یہ ممکن ہوا تو سلمان خان اور راجنی کانت کی جوڑی بھارتی سینما کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم کا حصہ بن سکتی ہے۔ A6 میں سلمان خان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق، پینشن اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے فنانس ڈویژن کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بیان کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم کے مشیر، رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز اور طارق فضل چودھری اور سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ بیان کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق، پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات کمیٹی کو پیش کئے، صوبوں کی طرز...

لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد
لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد، 12 ایم پی آر گیلے وال میں لگائے جانے کیمپ میں لودھراں سمیت ملک بھر سے آئے معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضاء لگائے جانے کے لئے میڈیکل چیک اپ کا سلسہ جاری ہے۔ تین روزہ او۔پی۔ ڈی کے بعد معذور افرادکو کیمپ میں دوبارہ بلا کر مصنوعی ٹانگیں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ ترجمان ایل پی پی کے مطابق لودھراں میں منعقد...
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے والے خوش نصیبوں نے وہاں موجود سبز قالین تو ضرور دیکھے ہوں گے اور ان پر عبادت بھی کی ہو گی۔ دونوں مقدس مساجد میں بچھائے گئے ان سبز ایکریلک قالینوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قالین نمازیوں کے آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خاص تکنیک و معیارات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ نصب ہوتی ہے جو اس سسٹم سے جڑی ہوتی ہے جس میں اس کی تیاری، استعمال، مقام اور دھونے کے اوقات سے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔ان قالینوں کی خاصیت ان کی موٹائی ہے جو 8 ایم ایم ہے اور ان کی پائیداری ہے، اس کے علاوہ ان میں کافی نرم اون اور...
سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے کنر اکھاڑے کی مہامنڈلیشور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔ تقریباً پانچ منٹ کی اس ویڈیو میں ممتا کلکرنی جو اپنا روحانی نام ’مہامنڈلیشور یامائی ممتا نندگیریـ‘ رکھ چکی ہیں، نے کہا کہ وہ 25 سال کے روحانی سفر کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئیں، لیکن ان کی تقرری پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات اور تنازعات پیدا ہو رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بدستور سادھوی رہیں گی۔ انہوں نے اپنے گرو، چیتنیا گگنگیری مہاراج، کو ایک ’حقیقی مہاپُرش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو ان کے برابر نہیں سمجھتیں۔ ان...
اسلام آباد:حکومت نے ایسی مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ ہوں گی۔ ممکنہ اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر بینکوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکمت عملی اپنانے جا رہا ہے تاکہ آمدن اور مالیاتی ٹرن اوور کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بینکوں کو ٹیکس دہندگان کے شناختی...
کراچی: شہر کے اسپتالوں میں گزشتہ 12 سال سے ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کی ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ محکمہ صحت کے ماتحت اسپتالوں میں آخری بار مختلف اسامیوں پر 2012 میں بھرتیاں کی گئی تھیں۔ اسپتالوں میں اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ اسپتالوں کی انتظامیہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے سے قاصر ہے، تاہم اسپتالوں کی انتظامیہ نے ضرورت کے تحت ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔ ضلعی صحت کے مراکز (ڈی ایچ یو) میں بھی سینکڑوں اسامیاں خالی ہیں۔ جناح اسپتال کراچی میں 2500 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں، جن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔ بین الاقوامی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کے دن 12 بجے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا، جس کے بعد تباہی آئے گی اور بہت نقصان ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے...
ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو چاہیے کہ وہ ہفتے تک تمام یرغمالوں کو رہا کر دے ورنہ وہ جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کرنے کی تجویز دیں گے جس کے بعد بہت تباہی آئے گی۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کو اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے رہا کیے جانے والے یرغمالوں کی صحت اور یرغمالوں کی رہائی سے متعلق حماس کے حالیہ اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا۔ حماس کے عسکری ونگ نے پیر کو جاری ایک...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
کراچی: سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ میں واقع گھر کے اندر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کی مرمت اور مالی تنازع پر چھریوں کے وار کرکے ڈینٹر کو قتل اور اس کی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔ ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق شخص کی میت اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جاں بحق 38 سالہ محمد افضل ولد محمد اقبال...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے، ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ جنگ بندی ہفتے کے دن 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ دن 12بجے تک تمام یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو سیز فائر ختم کرنے کا کہوں گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں...
یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہفتے کو 12 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سیز فائر ختم کردوں گا، ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیر اعظم سے بھی بات کروں، یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اردن اور مصر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان دونوں ممالک کی امداد بند کر سکتے...
وزیرستان(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 افغان باشندوں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس نے بتایا کہ پیر کو ضلع کرک میں ایک مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کی رات دیر گئے تک اس آپریشن کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئیں کہ تقریباً 10 دہشت گرد، جن میں کچھ افغان بھی شامل ہیں، میران شاہ تحصیل کے ٹپی گاؤں میں مخصوص مقام پر موجود ہیں،...

محنت سے عوامی خدامت جاری رکھنا ہے ، نوازشریف قائد ترقی کا نام ، مریم نواز: تجاوزات خاتمے سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور جدید زرعی مشینری، سکالرشپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ کرے ہم ایک بار...
کراچی (کامرس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتہ تک رہا نہ کیا گیا تو جنگ بندی ختم کردی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حماس کی جانب سے ایک نازک جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی پر مزید اسرائیلی یرغمالیوں کا فلسطینی قیدیوں سے تبادلہ ملتوی کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ ’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر ہفتہ کو 12 بجے تک تمام (اسرائیلی) یرغمالیوں کو واپس نہ کیا گیا تو میرے خیال میں یہ ایک مناسب وقت ہے، میں کہوں گا کہ اسے (جنگ...
لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ بدامنی اور ڈاکوؤں کی بے رحمانہ کارروائیوں نے سندھ کے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ ڈاکوراج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف 16 فروری کو شکارپور انڈس ہائی وے پر جماعت اسلامی کی جانب سے ’’عوامی دھرنا‘‘ دیا جائے گا۔ عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کر کے اپنے شعور کا ثبوت دیں۔ ہم حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیوں اور نام نہاد ’’پیکا ایکٹ‘‘ کے ذریعے نام نہاد کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوششوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر...
لاہور: آسٹریلوی شہر لزمور میں مقیم پچاس سالہ جونیتھ نے پچھلے دس سال سے لین دین میں ٹیڈی پیسہ تک استعمال نہیں کیا۔ وہ سمجھتی ہے پیسے نے انسان کی سادہ اور قانع زندگی کو نمائشی اور مشکل بنا دیا ہے، لہذا شوہر کی وفات پر گھرمیں چھوٹے سے باغ وکھیت بنا لیے۔ وہاں سبزیاں اور پھل اگا کر انھیں فروخت کرتی اور مطلوبہ اشیا مثلاً دوائیں ، اناج وغیرہ لے لیتی ہے۔ دستکاریاں وغیرہ بھی بنا کر بیچتی ہے،علاج بھی بارٹر طریقے سے کراتی ہے، اس نے اپنا سارا پیسہ بیٹی کو دے دیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پیسہ کمانے اور جمع کرنے کی تگ ودو اور ہوس سے آزاد ہوکر وہ بہت خوش و...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میں اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا جس کے بعد سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے گا، اور کچھ...
حیدرآباد ،دریائے سندھ پر خشک سالی کا منظر دوردور تک نظرآرہاہے
حیدرآباد ،گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی جوکسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہے
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں سے عدم دلچسپی کے باعث کراچی سرکلر ریلوے کہ بحالی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے، کئی بار مختلف حکومتوں نے کے سی آر کے افتتاح کیے مگر پرانی پٹریاں اور اسٹیشن اب گل سڑ رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ممکن یا ناممکن ہوگئی ہے؟ پاکستان ریلوے حکام تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق90 کی دہائی میں کراچی بھر سے سرکلر ریلوے چلاکرتی تھی جبکہ سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں وزیر مینشن سے ایک بار پھر سرکلر ریلوے شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا، وزیر مینشن پر واقع ٹریک اس وقت سے ہی لاوارث پڑا ہے۔سرکلر ریلوے کے ٹریک پر منشیات کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں مخصوص امدادی اشیا کی فراہمی پر پابندیاں ہٹانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی اور طوفانی موسم میں ملبے کے ڈھیر پر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو بقا میں مدد دینے کے لیے ضرورت کی ہر چیز مہیا کی جانی چاہیے۔مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر حنان بلخی نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی نظام تباہ ہو چکا ہے، غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور قحط کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ امدادی ادارے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مدد پہنچانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہیں...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ طلبہ یونین تعلیمی اداروں میں جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے، جس پر پابندی عائد کرکے نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس کے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "بحالہ طلبہ یونین و جامعات میں بیوروکریسی کی مداخلت" کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمیعت طلباء اسلام، انجمن طلباء اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں...
پشاور: امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں،قومی جرگے میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔ پشاورمیں پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جرگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں،ہمارے خطے میں امن نہیں،آج ہمارے حکمران امریکا اور مغرب کے غلام اور پیروکار ہیں۔ امریکا کہتا ہے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں آباد کر دیں ،نیتن یاہو کہتا ہے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں آباد کیا جائے ،کیا فلسطینیوں کے گھر پر دوبارہ قبضہ کیا جائےگا؟ انہوں نے کہاکہ امریکا پھر غور کر رہا ہے کہ افغانستان میں جنگ چھیڑی جائے،ہم نے کہا...
اسلام آباد:پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کرتا اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کے لئے خوش آئند ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کے ساتھ مالی رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کی ترسیلات اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال 2025 کے ابتدائی سات مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی کل رقم 20.8 ارب ڈالر تک...
اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاہو کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی سرزمین کے حقیقی باسیوں کو نظرانداز کر کے سعودی عرب سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن ریاض اور عرب ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سیاست آگے نہیں بڑھے گی۔ ٹرمپ کی شدت پسندانہ پالیسیاں اور اسرائیل کی غیر مشروط حمایت نہ صرف نیتن یاہو کے موقف میں شدت پسندی کا باعث بنی ہے بلکہ عرب ممالک بھی زیادہ شدید اور مضبوط موقف اپنانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ آج نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر عرب ممالک بھی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ خودمختار فلسطینی ریاست...
جنوری 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3.0 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی ہے جس سے سال بسال 25.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر 20.8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جو گزشتہ مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران موصول شدہ 15.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7 فیصد زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب...
سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر ملک بھیجے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں۔ خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں سے عدم دلچسپی کے باعث کراچی سرکلر ریلوے کہ بحالی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے، کئی بار مختلف حکومتوں نے کے سی آر کے افتتاح کیے مگر پرانی پٹریاں اور اسٹیشن اب گل سڑ رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ممکن یا ناممکن ہوگئی ہے؟ پاکستان ریلوے حکام تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق90 کی دہائی میں کراچی بھر میں سرکلر ریلوے چلاکرتی تھی جبکہ سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں وزیر مینشن سے ایک بار پھر سرکلر ریلوے شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا، وزیر مینشن پر واقع ٹریک اس وقت سے ہی لاوارث پڑا ہے۔سرکلر ریلوے کے ٹریک پر منشیات کے...
لاہور (نیوز ڈیسک) بیروزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بیروزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروبار،ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئےتجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے لیکن لوگوں کو بیروزگار بھی نہیں کریں گے، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےروزگارکیلئے انتظامات...
لاہور: شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ طلبہ یونین تعلیمی اداروں میں جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے، جس پر پابندی عائد کرکے نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس کے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلبہ...
حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ نے کہا ہے کہ حکومت قبائل میں امن کی بحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے افغانستان دورہ پر مذاکرات کے آغاز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قبائلی علاقوں میں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے اس لیے بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے متبادل انتظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر...
طلبہ رہنماؤں نے سندھ اسمبلی کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد کو مسترد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ دشمن اقدام قرار دیا اور کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی نہ صرف طلبہ کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گی بلکہ ملک میں جمہوری کلچر کو بھی فروغ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "بحالہ طلبہ یونین و جامعات میں بیوروکریسی کی مداخلت" کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمیعت طلباء اسلام، انجمن طلباء اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار، ریڑھی بانوں اور دیگر متاثرین کے لیے متبادل روزگار کا انتظام کیا جائے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک کی روانی اور شہری سہولتوں کے لیے ضروری ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی غریب کا روزگار نہیں چھینا جائے گا اور انسدادِ تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہر شہر میں متاثرہ افراد کے لیے متبادل انتظامات کا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) ہانیہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں ہیں، اداکارہ نے اےآر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کے کردار سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے دل بھی جیت لیے، اداکارہ کو اس کردار سے سرحد پار سے کافی پذیرائی ملی ہے۔اداکارہ ہانیہ نے حال ہی میں لندن میں فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمانِ شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں اپنے...
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس پر سوچیں گی۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ ایک مداح نے دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر بالی ووڈ اور خاص طور پر کرن جوہر کی جانب سے انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ عامر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا بالکل! اگر پیشکش...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔ حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا...
لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔ رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان...
اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدروسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف...
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول...
شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔ حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان...
انسان کی فطرت میں کئی جذبات پوشیدہ ہیں، جن میں سے بعض مثبت اور بعض منفی ہوتے ہیں، انہی میں سے ایک منفی جذبہ حسد ہے جو انسان کے سکون کو تباہ کر نے کے ساتھ معاشرے میں نفرت اور دشمنی کو فروغ دیتا ہے۔ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ حسد نے نہ صرف خاندانوں کو توڑا بلکہ سلطنتوں کو بھی برباد کیا۔ یہ ایک نفسیاتی اور روحانی بیماری ہے جو انسان کے دل میں جلن اور نفرت پیدا کرتی ہے۔ حسد کا اصل سبب اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر نا راضی اور دوسروں کی کامیابی پر نا خوش ہونا ہے، یہی وجہ ہے کہ دینِ اسلام میں حسد کو سخت نا پسند کیا گیا ہے اور اسے نیکیوں کے...
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
راولپنڈی (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ایک اور خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے، علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی...