Daily Mumtaz:
2025-02-13@11:36:10 GMT

پی آئی اے کی برطانیہ براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پی آئی اے کی برطانیہ براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔

برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی کے بعد برطانیہ میں بھی پروازوں کی بحالی کا یقین ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اجازت ملنے پرلندن، مانچسٹراوربرمنگھم کے لیے فوری پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

ٹریفک حادثات اور روڈسیفٹی سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے

ٹریفک حادثات اور روڈسیفٹی سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے

متعلقہ مضامین

  • رکنیت کی بحالی کیلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت
  • بلوچستان بحالی منصوبہ صوبے کو دیا جائے، سرفراز بگٹی
  • امریکا کو براہ راست پروازوں کی بحالی، امریکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریگی
  • امریکہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ 
  • ٹریفک حادثات اور روڈسیفٹی سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ جسپریت بمراہ کی بھارتی اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت