Jasarat News:
2025-04-30@20:43:47 GMT

امارات سے ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران کی جانے والی ترسیلات زر میں 53.69 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 4.

205 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.736 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران یو اے ای سے ترسیلات زر کے محصولات میں 1.469 ارب ڈالر یعنی 53.69 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مالی سال کے ترسیلات زر کے دوران یو اے ای

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا

سینیٹر اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات کا جواب دینا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے، مکالمے کو فروغ دینے، احتیاط برتنے، اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت تنازع پر گفتگو

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں خطے کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں قریبی ہم آہنگی اور مشاورت برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون بڑھانے اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پہلگام حملہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں، بیرسٹر سلطان
  • غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، پنجاب سے 12 ہزار سے زائد غیرملکی ڈی پورٹ
  • صنم جاوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا، گرفتاری کے دوران تشدد کی اطلاعات، تصاویر جاری
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
  • سوئی ناردرن کا مالی سال 2023-24 میں تاریخ کا بلند ترین منافع اور حصہ داران کے لیے 75 فیصد غیرمعمولی ڈیویڈنڈ کا اعلان
  • پہلی ششماہی کے دوران اقتصادی نمو سست ہو گئی، اسٹیٹ بینک
  • وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
  • حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلیے حکمت عملی بنالی
  • دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا