وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے اس لیے بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے متبادل انتظام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لیے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازاروں سے گزرنا محال تھا، قائد محمد نواز شریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بے روزگار سے متاثرہ افراد کے کی بحالی کے لیے
پڑھیں:
’’پاکستان میں کرکٹ کی دھوم‘‘ مریم نواز نے خوشی کا اظہار کس طرح کیا؟
لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ کی رونق نے جہاں شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بڑھا رکھی ہے، وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونا ہمارے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کےبھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔