10 سال سے پیسے استعمال نہ کرنے والی نرالی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور:
آسٹریلوی شہر لزمور میں مقیم پچاس سالہ جونیتھ نے پچھلے دس سال سے لین دین میں ٹیڈی پیسہ تک استعمال نہیں کیا۔
وہ سمجھتی ہے پیسے نے انسان کی سادہ اور قانع زندگی کو نمائشی اور مشکل بنا دیا ہے، لہذا شوہر کی وفات پر گھرمیں چھوٹے سے باغ وکھیت بنا لیے۔ وہاں سبزیاں اور پھل اگا کر انھیں فروخت کرتی اور مطلوبہ اشیا مثلاً دوائیں ، اناج وغیرہ لے لیتی ہے۔
دستکاریاں وغیرہ بھی بنا کر بیچتی ہے،علاج بھی بارٹر طریقے سے کراتی ہے، اس نے اپنا سارا پیسہ بیٹی کو دے دیا تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ پیسہ کمانے اور جمع کرنے کی تگ ودو اور ہوس سے آزاد ہوکر وہ بہت خوش و مطمئن ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14 نزد مصطفیٰ مسجد کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ملزم کی جناب سے خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔ ویڈیو پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔
جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بلاک 14 فیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے اورایک سپراسٹورمیں بحیثیت سیلزمین کام کرتا ہے۔ ملزم کاشف نے اپنے جرم کا اقرارکیا ہےگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔