رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔
گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی چیئرمین سعود عظیم ہاشمی کریں گے۔ فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہوگی، پاکستان کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی آئینی ترامیم کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر معمولی اجلاس رکنیت کی بحالی
پڑھیں:
بلوچستان بحالی منصوبہ صوبے کو دیا جائے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، لہذا ان منصوبوں کو فوری اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔