رکنیت کی بحالی کیلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.
پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔
گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی چیئرمین سعود عظیم ہاشمی کریں گے۔
فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہوگی، پاکستان کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی آئینی ترامیم کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد آج اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 3218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3234 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2772روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔