سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  برطانوی سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے پر ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آئندہ ماہ 12 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کرے گی۔

محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دے دی تو پی آئی اے کے لیے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ پی آئی اے پر برطانیہ جانے والی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد تھی۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم شہروں کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد فوری طور پر پروازوں کے آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس ضمن میں پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم حالیہ دنوں میں برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔

معروف اداکارہ  کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پروازوں کی بحالی پی آئی اے کی براہ راست

پڑھیں:

بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

بیروزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بیروزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروبار،ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئےتجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے لیکن لوگوں کو بیروزگار بھی نہیں کریں گے، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےروزگارکیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات سے بازاروں سے گزرنا محال تھا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے پنجاب کے مختلف شہروں میں “ستھرا پنجاب” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب
  • رکنیت کی بحالی کیلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب
  • پی آئی اے کی برطانیہ براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت
  • بلوچستان بحالی منصوبہ صوبے کو دیا جائے، سرفراز بگٹی
  • امریکا کو براہ راست پروازوں کی بحالی، امریکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریگی
  • امریکہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت
  • بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ
  • بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا
  • بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی