ٹرمپ کے بیان پرسعودی عرب کاردعمل جرأت مندانہ ہے‘مفتی نعمان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سعودی کابینہ کے جرات مندانہ ردعمل کو امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، سرزمین فلسطین فلسطینیوں کی ہے ‘بے دخلی کی باتیں انسانی حقوق کی پامالی ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سیجاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ پہلے سے آباد فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کاٹرمپ کا بیان عالمی انسانی حقوق کی کھلی پامالی ہے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے،جس سے امت مسلمہ کوٹھیس پہنچی ہے،سعودی کابینہ کا جرات مندانہ موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن صرف فلسطین کی آزادی سے ممکن ہے وراسرائیلی تسلط کے سائے میں امن کی کوئی بھی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں: